Home اسپورٹس ہندوستان کرکٹ کی دنیا میں چھاگیا

ہندوستان کرکٹ کی دنیا میں چھاگیا

by قندیل

2017کوہلی کے نام
نئی دہلی ،30؍دسمبر (قندیل نیوز)
اس سال دنیائے کھیل کی نظریں ہندوستان پر لگی رہی اور ہندوستان کی آنکھوں کے تارے رہے وراٹ کوہلی جن کی عادت میں شمار ہو گیا ہے کرکٹ کے نت نئے ریکارڈ بنانا جبکہ فیفا انڈر 17ورلڈ کپ کی کامیاب میزبانی کرکے ہندوستان نے اپنا لوہا منوایا۔رن مشین کوہلی کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم نے یکے بعد جیت درج کر کے ایسا ریکارڈ بنایاہے جسے توڑ پانا مخالف ٹیموں کے لیے ناممکن سا ہونے لگا ہے۔اس سال دنیائے کھیل میں ہندوستان بیڈمنٹن کی پوسٹر گرل پی وی سندھو کی بھی طوطی بولی جبکہ کدامبی سری کانت نے کامیابی کی نئی تاریخ لکھی۔خواتین اور مرد ہاکی ٹیموں نے چمپئن کا درجہ حاصل کیا۔دو مرتبہ کے اولمپک میڈلسٹ پہلوان سشیل کمار تین سال بعد رنگ میں لوٹے تو میرابائی چانو نے برسوں بعد تمغہ دلایا۔ایم سی میریکام نے ایشیائی چمپئن شپ میں سونے کے ساتھ واپسی کی اور کئی کھیلوں میں پنکج اڈوانی نے 18واں عالمی خطاب جیت لیا۔باکسر گورو بدھوڑی نے عالمی چمپئن شپ میں کانسے کا تمغہ جیتا۔سال کے آخر میں شطرنج کے شہنشاہ وشوناتھن آنند نے پچھلی ناکامیوں کا غم دور کرکے چودہ برس بعد ریپڈ شطرنج کا خطاب جیتا۔خواتین کرکٹ ٹیم مرد ٹیم کی سر پرستی سے نکل کر اپنی شناخت بنانے میں کامیاب رہی۔متالی راج اینڈ کمپنی ورلڈ کپ میں رنر اپ رہی اور پہلی بار کوہلی اینڈ کمپنی سے الگ ان کی کامیابی کو ملک نے مانا اور تعریف کی۔مرد کرکٹ ٹیم کا جلوہ اس سال بھی بدستور جاری رہا۔

You may also like

Leave a Comment