Home قومی خبریں ہندوستان کا چین کو جواب

ہندوستان کا چین کو جواب

by قندیل

ہندوستان کا چین کو جواب، کہا،تکنیکی مسئلہ آنے کے بعد یو اے وی چین کی سرحد میں چلا گیا

(نئی دہلی ، 8؍دسمبر ( قندیل نیوز

ہندوستان نے جمعرات کو کہا کہ کچھ تکنیکی مسئلہ آنے اور کنٹرول پینل سے رابطہ ختم ہوجانے کے بعد ایک یو اے وی سکم سیکٹر میں چین سے متصل سرحد کے باہر چلا گیا۔وزارت دفاع نے کہا کہ ہندوستانی سرحدی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے معیاری پروٹوکول کے تحت فوری طور پر اپنے چینی ہم منصبوں سے رابطے کرکے انہیں کییو اے وی کا پتہ لگانے کے لئے کہا جس کے بعد انہوں نے اس کی حیثیت کے بارے میں جانکاری دی۔بیجنگ میں چین کی وزارت دفاع نے کہا کہ ہندوستانی ڈرون نے حال ہی میں اس کی سرحد میں مداخلت کی اور سکم سیکٹر میں گر کر تباہ ہوگیا۔اس کے بعد اس نے چین کی علاقائی خودمختاری کے خلاف ورزی کے حوالے سے ہندوستان کے سامنے سفارتی مخالفت درج کرائی۔وزارت دفاع نے یہاں کہا کہ حادثے کی اصل وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ذرائع نے کہا کہ یو اے وی ہندوستانی فوج کا ہے۔یہ واقعہ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کی ہندوستان دورے سے چند دن پہلے سامنے آیا ہے۔وانگ یی روس، ہند-چین سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لئے یہاں آ رہے ہیں۔وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہاکہ ایک ہندوستانی کے یواے ای ہندوستانی علاقے میں ایک باقاعدہ تربیتی مہم پر تھا۔کچھ تکنیکی مسئلہ کی وجہ سے اس کا رابطہ کنٹرول پینل سے ختم ہو گیا جس سے یو اے وی سکم سیکٹر میں حقیقی کنٹرول لائن (ایل اے سی )کے باہر چلا گیا۔اس نے کہاکہ معیاری پروٹوکول کے تحت ہندوستانی سرحدوں کے دفاعی اہلکاروں نے یو اے وی کا پتہ لگانے کے لئے فوری طور پر اپنے چینی ہم منصبوں کو آگاہ کرایا۔

You may also like

Leave a Comment