Home اسپورٹس ہندوستان اور سری لنکا کے مابین تیسرا اور آخری ٹی20میچ کل

ہندوستان اور سری لنکا کے مابین تیسرا اور آخری ٹی20میچ کل

by قندیل

ممبئی،23؍دسمبر (قندیل نیوز)
ہندوستانی ٹیم دوسرا ٹی 20میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرچکی ہے سیریز کا آخری ٹی 20میچ کل وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اس میں میچ میں ہندوستانی ٹیم تیسرا اور آخری ٹی 20میچ جیت کر سری لنکا کو کلین سویپ کرنے کی کوشش کرے گی۔اس میں میچ میں ہندوستانی ٹیم اپنے کچھ نئے کھلاڑیوں کو بھی آزمانے کی کوشش کرسکتی ہے جنہوں نے ابھی تک اس سیریز میں کوئی بھی میچ نہیں کھیلا ہے اور کچھ کھلاڑیوں کو آرام بھی دے سکتی ہے تاکہ آئندہ ماہ جنوبی افریقہ دورے کے لئے وہ اچھی طرح تیار ہوسکیں۔وہیں سری لنکا کی ٹیم آخری ٹی 20میچ جیت کر اپنی کمی کو پورا کرنے کی کوشش کرے گی اور اپنے دورے کا اختتام جیت کے ساتھ کرنا چاہے گی۔

You may also like

Leave a Comment