Home قومی خبریں ہندوستانی ریلوے نے 2017میں 2کروڑ سے زیادہ بغیر ٹکٹ مسافر وں کوپکڑا:رپورٹ

ہندوستانی ریلوے نے 2017میں 2کروڑ سے زیادہ بغیر ٹکٹ مسافر وں کوپکڑا:رپورٹ

by قندیل

نئی دہلی،28؍جنوری (قندیل نیوز)
ہندوستانی ریل کی کنونشن کمیٹی نے بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کی ایک اعداد و شمار تیار کی ہے۔اعداد و شمار سے پتہ چلا ہے کہ گزشتہ سال دو کروڑ سے زیادہ مسافروں نے بغیر ٹکٹ سفر کیا۔کنونشن کمیٹی نے گزشتہ دسمبر میں’ہندوستانی ریلوے محتاط رپورٹ‘کے تحت یہ معلومات لوک سبھا میں پیش کی تھی۔واضح رہے کہ بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کو پکڑے جانے پر 935.64کروڑ روپے کی رقم بھی حاصل ہوئی۔ حالانکہ کمیٹی سال 2016-17 کے دوران ہندوستانی ریل میں بغیر ٹکٹ یا غلط ٹکٹوں کے ساتھ سفر کرتے ہوئے پکڑے گئے افراد کی ضرورت سے زیادہ تعداد سے فکر مند ہے۔قابل ذکر ہے کہ 2015-16 میں 1.9 کروڑ لوگ بغیر ٹکٹ یا غلط ٹکٹوں کے ساتھ سفر کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔اس سلسلے میں سب سے زیادہ بغیر ٹکٹ مسافر شمالی ریلوے میں پکڑے گئے جن کی تعداد 26.40 لاکھ تھی۔اس کے بعد جنوبی وسطی ریلوے میں 25.86 لاکھ، وسطی ریلوے میں 24.24 لاکھ، مغربی ریلوے میں 20.24 لاکھ، مشرقی وسطی ریلوے 18.62 لاکھ، شمالی وسطی ریلوے 16.56 ملین اور شمال مشرق ریلوے میں 12 ملین بغیر ٹکٹ مسافر پکڑے گئے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جہاں تک گزشتہ سال بغیر ٹکٹ مسافروں سے وصولی کا تعلق ہے، 125.13 کروڑ روپے کی وصولی کے ساتھ وسطی ریلوے اس فہرست میں سب سے اوپر ہے۔اس کے بعد 116.52 کروڑ روپے کی وصولی کے ساتھ شمالی ریلوے کا نمبر آتا ہے۔
اس کے بعد مغربی ریلوے میں 95.86 کروڑ روپے، شمالی وسطی ریلوے میں 84.09 کروڑ روپے، مشرقی وسطی ریلوے 72.52 کروڑ روپے اور شمال مشرق ریلوے سے 60.80 کروڑ روپے وصول کئے گئے۔دیگر تمام زونل ریلوے سے 50 کروڑ روپے سے کم کی وصولی کی گئی ہے۔واضح رہے کہ ہندوستان میں روزانہ 12 ہزار ٹرینوں سے تقریباً 2.5 کروڑ لوگ سفر کرتے ہیں۔ ہندوستانی ریلوے کے تحت تقریبا65 ہزار کلومیٹر روٹ احاطہ ہوتا ہے۔لوک سبھا میں حکومت کی جانب سے پیش اعداد و شمار کے مطابق ریل ٹکٹوں سے ہندوستانی ریلوے کو سال 2015-16 میں 45,324 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی جو 2016-17 میں بڑھ کر 47,678 کروڑ روپے ہو گئی۔

You may also like

Leave a Comment