Home قومی خبریں ہم آہنگی کا ماحول خراب کرنے والے بخشے نہیں جائیں گے:مختارعباس نقوی

ہم آہنگی کا ماحول خراب کرنے والے بخشے نہیں جائیں گے:مختارعباس نقوی

by قندیل

ہم آہنگی کا ماحول خراب کرنے والے بخشے نہیں جائیں گے:مختارعباس نقوی
کشن گڑھ باس17دسمبر(قندیل نیوز)
راجستھان میں مبینہ طور پر گؤرکشکو ں کی طرف سے دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے درمیان مرکزی اقلیتی وزیرمختار عباس نقوی نے آج کہاکہ مودی حکومت خوشامدانہ سیاست کے بجائے ملک کے ہر شہری کی سلامتی کو یقینی بنا نا چاہتی ہے لیکن کچھ طاقتیں مذہب کے نام پر ملک کو بانٹ کر امن کا ماحول خراب کرنا چاہتی ہیں۔مسٹر مختار نقوی نے راجستھان میں ضلع الورکے کشن گڑھ باس میں منعقد ہ پروگریسیوپنچایت سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم یہ یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ملک کے ہر شہری کی سلامتی ہماری ترجیح ہے۔ کچھ طاقتیں لوگوں کا سیاسی استحصال کرنے کے لئے مذہب کے نام پر نفرت کی دیوار کھڑی کرکے ملک کے لوگوں کوتقسیم کرنا چاہتی ہیں۔ایسے عناصر کو سخت پیغام دیتے ہوئے مسٹر نقوی نے کہا کہ انہیں اس طرح کے لوگوں سے نمٹنا آتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم سب بھارت ما تا کی اولاد ہیں، لہذا ہم آہنگی اور ترقی کے ماحول کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف سب کو متحد ہونا چاہیے۔قابل ذکر ہے کہ ضلع الور میں اپریل میں مبینہ گؤرکشکوں نے پہلو خان پر گائے کی اسمگلنگ کا الزام لگا کر اس کو پیٹ پیٹ کرنیم مردہ کردیا تھا، جس کی بعد میں موت ہوگئی تھی اور نومبر میں عمر خان کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ اس کے علاوہ حال ہی میں راجسمند میں مبینہ طور پر لو جہاد کے نام پر مغربی بنگال کے ایک مزدورشخص کو قتل کرکے جلادیا گیا تھا۔ ان واقعات سے اقلیتوں میں خوف کا ماحول ہے۔

You may also like

Leave a Comment