Home قومی خبریں ہمیں متحدہوکرصورت حال کامقابلہ کرنے کی ضرورت:مولانا ولی رحمانی

ہمیں متحدہوکرصورت حال کامقابلہ کرنے کی ضرورت:مولانا ولی رحمانی

by قندیل

مالیگاؤں :19؍جنوری (قندیل نیوز)
آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا محمدولی رحمانی کا کہنا ہے کہ ہمارے ہر مسئلے کا حل قرآن میں موجود ہے، ہم شریعت کے پابند ہیں اور ہمارا ہر مسئلہ شریعت کے مطابق حل کیا جاتا ہے۔ جن لوگوں کے پاس شریعت نہیں ہے ، انہیں ہمیں سمجھانے کی ضرورت نہیں ہے۔مولانامحمد ولی رحمانی نے مزید کہا کہ شریعت کے تعلق سے دیگر مذاہب کے لوگوں کی غلط فہمیاں دورکرنا ضروری ہیں۔مالیگاؤں کے مشاورت چوک پر منعقدہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی تحفظ شریعت کانفرنس میں مولانا محمد ولی رحمانی نے مزید کہا کہ حکومت آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اور ہندوستان کے مسلمانوں پر لگاتار حملے کر رہی ہے، ہمیں ایسے وقت میں متحد ہوکراس کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔مولانا نے عوام سے خطاب کے د وران قرآن کریم کی ایک آیت بھی تلاوت کی اور کہا کہ قرآن خود کہتا ہے کہ تیار ہوجاؤ، تیار ہونے سے مراد ایسے لوگ جو تمہارے مخالف ہیں اور شریعت اور قراان کے مخالف ہیں ان لوگوں کا مقابلہ اتحاد کے ساتھ کیا جائے۔خیال رہے کہ مالیگاؤں شہر میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈکی جانب سے خواتین اورعام لوگوں کے لئے دو الگ الگ اجلاس منعقد کئے گئے تھے۔ خواتین کے اجلاس میں تحریک پیامِ انسانیت کے سربراہ مولانا بلال ندوی نے خطاب کیا۔ جبکہ عام لوگوں کیلئے مشاورت چوک میں منعقدکیے گئے جلسہ عام میں مالیگاؤں شہرکے تمام مسلک کے علما کرام نے شرکت کی۔بوہرہ سماج، بوہرہ روشن خیال، شیعہ برادران، صوفی برادران، بریلوی برادران، دیوبندی، دونوں جمعیت کے ذمہ داران ایک ہی اسٹیج پر ایک ساتھ تحفظ شریعت کے لیے نظرآئے۔

You may also like

Leave a Comment