Home قومی خبریں ہماری اصطلاح میں ’’مرٹر‘‘ یا’’شہید‘‘جیسا کوئی لفظ نہیں: حکومت

ہماری اصطلاح میں ’’مرٹر‘‘ یا’’شہید‘‘جیسا کوئی لفظ نہیں: حکومت

by قندیل

ہماری اصطلاح میں ’’مرٹر‘‘ یا’’شہید‘‘جیسا کوئی لفظ نہیں: حکومت 
نئی دہلی 15دسمبر (قندیل نیوز )
دفاع اور وزارت داخلہ نے مرکزی انفارمیشن کمیشن کو معلومات دیتے ہوئے کہا کہ فوج یا پولیس کے لغت میں ’مرٹر‘ یا’شہید‘ جیسا کوئی لفظ ہے ہی نہیں ا س کے بجائے کارروائی کے دوران مارے گئے ایک فوجی یا پولیس اہلکار کے لئے بالترتیب ’’ بیٹل کیجوالٹی ‘‘ اور ’’ آپریشن کیجوالٹی ‘‘ کا استعمال کیا جاتا ہے۔یہ مسئلہ اس وقت انکشاف ہوا جب مرکزی وزارت داخلہ کے سامنے حق اطلاعات (آر ٹی آئی) کے تحت ایک درخواست موصول ہوئی جس میں معلومات مانگی گئی تھی کہ قانون اور آئین کے مطابق ’شہید‘ (مرٹر) لفظ کا مطلب اور وسیع تعریف کیا ہے؟ آر ٹی آئی درخواست میں اس کے بے جا استعمال پر پابندی لگانے کے لئے قانونی شرائط اور خلاف ورزی پر سزا کی بھی مانگ کی گئی تھی۔ یہ درخواست داخلہ اور دفاع کی وزارتوں میں مختلف حکام کے سامنے پیش ہوئی ؛ لیکن جب عرضی گذار کو تسلی بخش جواب نہیں ملا تو اس نے سی آئی سی سے رابطہ کیا جو حق اطلاعات ایکٹ کے تحت سپریم اپیل اتھارٹی ہے۔انفارمیشن کمشنر نے کہا کہ دفاع اور وزارت داخلہ کے مدعا علیہ اس دوران موجود تھے اور انہیں بتایا گیا ۔ آزاد نے کہا کہ وزارت دفاع کی جانب سے پیش ہوئے افسر نے بتایا کہ ان کی وزارت میں’ شہید‘یا’ مرٹر‘لفظ استعمال نہیں کیا جا تے اس کے بجائے بیٹل کیجوالٹی استعمال کرتے ہیں۔ وزارت داخلہ کی جانب سے پیش ہوئے افسر نے کہا کہ وزارت داخلہ میں ’ آپریشن کیجوالٹی کے لفظ کا استعمال ہوتاہے۔ وزارتوں کی طرف دیئے گئے جواب پر انہوں نے کہا کہ ’’ بیٹل کیجوالٹی اور آپریشن کیحوالٹی ‘‘کے معاملات کو اعلان کرنے کا فیصلہ، دونوں صورتوں میں کورٹ آف انکوائری کی رپورٹ آنے کے بعد کیا جاتا ہے ۔

You may also like

Leave a Comment