نئی دہلی ،26؍جنوری (قندیل نیوز)
پورے ہندوستان میں آج یوم جمہوریہ زوروشور اورخوشی سے منایا جا گیا۔لوگ اس موقع پر ایک دوسرے سے مل کر مبارک باد دینے کے ساتھ ہی سوشل میڈیا کے ذریعے بھی مبارکبادی دے رہے ہیں۔مبارکبادی کے اس موقع پر سرچ انجن گوگل بھلا کیسے پیچھے رہ سکتا تھا۔گوگل نے بھی ہندوستان کے 69ویں جمہوریہ دن کے موقع پر اس کے اعزاز میں ڈوڈل بنایا ہے۔ڈوڈل میں ہندوستان کے پرچم کا رنگ اوپر اور نیچے لیا گیا ہے۔وہیں درمیان میں مختلف قسم کے نیلے رنگوں سے ہندوستانیت کی جھلک دکھائی گئی ہے۔ڈوڈل میں ہندوستان کے کلاسیکی موسیقی کو جگہ دی گئی ہے، اس میں بانسری اور سنگھا بجاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔اس میں ہاتھی اور اونٹ بھی شامل ہیں جو قدیم زمانے سے ہندوستان کی روایت کا حصہ رہے ہیں۔اس ڈوڈل کے ذریعے ہندوستان کے مختلف قسم کی جھلک صاف نظر آرہی ہے۔ ہندوستان کا آئین 26 جنوری 1950 کونافذ کیا گیا تھا اور اس موقع پر یوم جمہوریہ منایا جاتا ہے۔اس موقع پر راج پتھ پر ہندوستان کی ریاستوں کی جھانکیاں نکالی جاتی ہیں اور پریڈ کا انعقاد ہوتا ہے۔