Home قومی خبریں گجرات میں بی جے پی کا چھٹی بار اقتدار پر قبضہ ، کانگریس کے ہاتھوں سے ہماچل پردیش بھی نکلا

گجرات میں بی جے پی کا چھٹی بار اقتدار پر قبضہ ، کانگریس کے ہاتھوں سے ہماچل پردیش بھی نکلا

by قندیل

                                                                                                                                        احمد آباد / شملہ، 18 دسمبر قندیل نیوز)
وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی صدر امت شاہ کے آبائی ریاست گجرات میں بی جے پی مسلسل چھٹی فتح کی طرف بڑھ رہی ہے تو ہماچل پردیش میں کانگریس اقتدار سے بے دخل ہوتی ہوئی نظر آرہی ہے۔کانگریس کی جانب سے سخت چیلنج ملنے کے بارے میں پوچھے جانے پر مرکزی وزیر ایرانی نے کہاکہ’’ جو جیتا وہی سکندر‘‘’ بی جے پی نے جیت کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ترقیاتی کاموں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ دوسری طرف کانگریس نے تھوڑا سا سکون محسوس کیا ہے کہ گجرات میں نشستوں کی تعداد بڑھ گئی ہے ۔گجرات میں وزیر اعظم نریندر مودی نے بڑے پیمانے پر مہم چلائی، کانگریس کے صدر راہل گاندھی بھی مکمل طاقت رکھتے تھے۔ انہوں نے بھر پور طریقے سے بی جے پی کو ٹکر دی ۔ مرکزی وزیر جتندر سنگھ نے نامہ نگاروں سے کہا کہ یہ ترقی اور وزیر اعظم نریندر مودی کے لئے ترقی کو ووٹ ہے۔بی جے پی نائب صدر شیام جاجو نے کہا کہ ہم نے مسلسل اسمبلی انتخابات جیت کر بی جے پی کی تاریخ میں ایک ریکارڈ قائم کیا ہے، مخالف طاقت کی لہر وہاں کام نہیں کرر رہی ہے ، وزیراعظم کی مقبولیت برقرار ہے، امت شاہ کی حکمت عملی نے کام کیا ۔ جیسا کہ کامیابی کے تعلق سے واضح ہے ۔ بی جے پی کے کارکنوں نے کارکنوں میں مٹھائیاں تقسیم کرکے جشن منایا ۔ سینئر کانگریس کے رہنما کمل ناتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ کانگریس کی نشستوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ بی جے پی کی نشستیں کم ہوئی ہیں ۔ یہ راہل گاندھی کی سیاسی فتح ہے ۔ وہیں کل ملاکر ہماچل پردیش میں کانگریس اقتدار سے باہر ہوچکی ہے ۔

You may also like

Leave a Comment