Home قومی خبریں گجرات انتخابات میں ہمیں گھسیٹنے کی اوچھی سیاست نہ کی جائے

گجرات انتخابات میں ہمیں گھسیٹنے کی اوچھی سیاست نہ کی جائے

by قندیل

گجرات انتخابات میں ہمیں گھسیٹنے کی اوچھی سیاست نہ کی جائے : پاک وزارت خارجہ
نئی دہلی 11دسمبر (قندیل نیوز )
پاکستان کے وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے گجرات کے انتخابات کے حوالے سے پاکستان کو گھسیٹ کر انتخابی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اپنے انتخابی ایشو میں پاکستان کو گھسیٹ کر انتخاب جیتنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ یہ ایک واضح سازش ہے اور بے بنیاد ہے ہم اس کی حمایت نہیں کرتے ۔ واضح ہو کہ گذشتہ اتوار کو نریندر مودی نے دعوی کیا کہ اپوزیشن پارٹی کے لیڈر منی شنکر ایر کے انہیں ’’ نیچ ‘‘ کہنے سے ایک دن قبل پاکستان کے موجودہ اور سابق حکام کے ساتھ ایک خفیہ ملاقات کی تھی۔ مودی نے دعوی کیا کہ پاکستان گجرات کے انتخابات میں مداخلت کی کوشش کررہا ہے۔ مودی نے پاکستانی فوج کے سابق ڈائریکٹر جنرل ارشد رفیق کی سینئر کانگریس لیڈر احمد پٹیل کو گجرات کا وزیر اعلی بنانے کی مبینہ اپیل کو لے کر بھی سوال کیے۔ مودی نے کہا کہ میڈیا میں منی شنکر ایر کی رہائش گاہ پر پاکستانی حکام سے ملاقات کی خبر کل شائع ہوئی تھی ، اس میں پاکستان کے ہائی کمشنر، پاکستان کے سابق وزیر خارجہ، بھارت کے سابق نائب صدر اور سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے حصہ لیا تھا۔ مودی نے کہا کہ ایر کی رہائش گاہ پر تقریبا تین گھنٹے تک ملاقات جاری رہی ۔ مودی کو اگلے دن منی شنکر ایریر نے کہا کہ ’’ مودی نیچ ‘‘ انسان ہے۔انہوں نے کہا ایک طرف پاکستانی فوج کے سابق ڈی جی گجرات کے انتخابات میں مداخلت کر رہے ہیں۔ دوسری طرف پاکستان کے لوگ منی شنکر ایر کی رہائش پر ملاقات کر رہے ہیں ۔ مودی نے علی الرغم کہا کہ اس میٹنگ کے بعد، گجرات، پسماندہ کمیونٹی، غریب لوگوں اور مودی کی بے غزتی کی ۔کیا آپ نہیں مانتے کہ اس طرح کے واقعات شک پیدا کر تے ہیں ۔ حالانکہ کانگریس کے ترجمان نے مودی کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے ۔ کانگریس ترجمان نے کہا کہ مودی کی یہ باتیں تقسیم کی سیاست کا ا شارہ کر رہی ہے اور اس سے ان کی مایوسی اور ناکامی بھی جھلک رہی ہے ۔

You may also like

Leave a Comment