کینیڈا میں ’ارب پتی جوڑے کی مشکوک ہلاکت‘
اوٹاو16دسمبر (قندیل نیوز)
جمعے کے روز بیری شرمین اور ان کی بیوی کی لاشیں ان کے گھر کے تہہ خانے سے ملیں تھیں۔اطلاعات کے مطابق جوڑے کی لاشیں ایک ریئل اسٹیٹ ایجنٹ کو ملیں جس نے فوراً پولیس کو اطلاع کی۔بیری شرمین اپوٹیکس نامی دوا ساز کمپنی کے بانی اور چیئرمین تھے جو کہ دنیا بھر میں جنیرک ادویات فروخت کرتی ہے۔بیری شرمین کینیڈا کے امیرترین لوگوں میں سے ایک تھے اور نمایاں مخیر تھے۔پولیس نے ان کی ہلاکت کے احوال کی تفصیلات نہیں دیں اور نہ ہی انھوں نے مرنے والوں کی شناخت کی تصدیق کی۔ تاہم ہلاکت کی خبر پر مرنے والوں کی شناخت کی تصدیق دوستوں نے کی ہے۔
کینیڈا کے وزیرِ صحت نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ ’میرے پاس اب الفاظ نہیں ہیں۔ میرے پیارے دوست بیری اور ہنی شرمین ہلاک ہوگئے ہیں۔ بہترین انسان، کمال کے مخیئر، اور شعبہِ صحت کے لیڈر۔‘وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی ٹوئٹر پر جوڑے کے خاندان کے ساتھ تعزیت کی ہے۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ جمعے کے روز دوپہر بارہ بجے کے قریب پولیس کو شرمین رہائش گاہ پر مدعو کیا گیا۔پولیس نے ان کی ہلاکت کے احوال کی تفصیلات نہیں دیں اور نہ ہی انھوں نے مرنے والوں کی شناخت کی تصدیق کی۔پولیس کا کہنا ہے ان کی ہلاکت کا سیاق و سباق قدرے مشکوک ہیں اور پولیس اس واقعے کو اسی نظر سے دیکھ رہی ہے۔تاہم بعد میں پولیس نے بتایا کہ اس گھر میں کسی کے زبردستی داخل ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔حال ہی میں اس جوڑے نے اپنے مکان کو فروخت کرنے کا پلان بنایا تھا اور ان کی لاشیں اس ریئل اسٹیٹ ایجنٹ کو ملیں جو کہ اسے فروخت کے مقصد سے گاہکوں کو دیکھانے کے لیے تیار کرنے آیا تھا۔فوربز میگزین کے اندازے کے مطابق بیری شرمین کے اثاثہ جات 3.2 ارب ڈالر کی مالیت کے تھے۔
کینیڈا میں ’ارب پتی جوڑے کی مشکوک ہلاکت‘
previous post