Home قومی خبریں کیجری وال نے بس و میٹرو کے سفرکے لیے جاری کیا ایک کارڈ

کیجری وال نے بس و میٹرو کے سفرکے لیے جاری کیا ایک کارڈ

by قندیل

نئی دہلی ،08؍جنوری (قندیل نیوز)
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بسوں اور میٹرو کے سفر کے لئے ایک کارڈ جاری کیا اور اسے شہر کے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک بڑا قدم قرار دیا۔یہ کارڈ میٹرو اور بس دونوں میں کام کرے گا۔دہلی ملک کا پہلا شہر ہے جہاں پر ایک کامن موبلٹی کارڈ استعمال ہوگا جس کا استعمال اس وقت مختلف راستوں پر چلنے والے 200ڈی ٹی سی اور 50کلسٹر بسوں کے علاوہ میٹرو ٹرینوں میں کیا جا سکے گا۔اس موقع پر کجریوال نے کہاکہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں یہ ایک بڑا قدم ہے جس سے دہلی میں لوگوں کو آرام دہ سفر کی سہولت مل سکے گی۔ایک اپریل سے تمام ڈی ٹی سی اور کلسٹر بسوں میں ایک ڈیبٹ کارڈ کی طرح کام کرنے والے اس کارڈ کا استعمال کیا جا سکے گا۔شہر میں اس وقت تقریباً3,900 ڈی ٹی سی اور 1,600کلسٹر بسیں ہیں۔اس تجرباتی منصوبے کو شروع کئے جانے کے موقع پر وزیر ٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت بھی موجود تھے۔

You may also like

Leave a Comment