دہلی:16اپریل( قندیل نیوز )
کٹھوعہ رbیپ اور قتل معاملہ میں عدالت عظمیٰ نے جموں ۔کشمیر حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔ اس معاملہ پر سیریم کورٹ نے حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورٹ نے سماعت کے درمیان جموں کشمیر حکومت کو متاثرہ خاندان اوروکیل کوتحفظ دینے کا حکم دیا ہے۔عدالت عظمیٰ میں اس پر آندہ سماعت 27اپریل کو ہوگی۔متاثرہ کے خاندان اور وکیل نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کر کے اس کیس کو جموں کشمیر سے باہر ٹرانسفر کرنے کی مانگ کی ہے ۔ متاثرہ کے خاندان کے جانب سے عدالت عظمیٰ کی سیرنئر وکیل اندرا جئے سنگھ نے کہا کہ غیر جانب دارانہ جانچ کے لئے وہاں کا موحول صحیح نہیں ہے۔ اس سے قبل کٹھوعہ قتل کیس میں ضلع اور سیشن کورٹ نے کہا ہے کہ چارج شیٹ کی کاپی تمام ملزمین کو دی جائے ۔ اس معاملہ کی اگلی سماعت اب 28 اپریل کو ہوگی۔اس معالہ میں 8 لوگوں کو ملزمین بنایا گیاہے۔ ان ملزمین میں ایک نابالغ بھی شامل ہے جس کی پیشی 24 اپریل کو تے ہوئی ہے ۔صبح 10 بجے ملزمین کو کورٹ نے پیش کیا جائیگا۔ اس کیس کانڈ کے ملزمین ہیں سانچھی رام ، دیپک کجوریہ ، سریندر ورما، ویشال جنگوترا، تلک راج، آنند دتا اور پرویش کمار۔ انہیں پردھان اور سیشن جج کے سامنے پیش کیاجائیگا۔
کٹھواریپ معاملہ :عدالت عظمیٰ نے کہا، متاثرہ کے خاندان کو تحفظ ملے
previous post