Home اسپورٹس کوٹلہ سے چھن سکتی ہے ٹیسٹ میچوں کی میزبانی

کوٹلہ سے چھن سکتی ہے ٹیسٹ میچوں کی میزبانی

by قندیل

کوٹلہ سے چھن سکتی ہے ٹیسٹ میچوں کی میزبانی
                                                                                                                                        (نئی دہلی ، 09؍دسمبر (قندیل نیوز
حال ہی میں قومی دارالحکومت کے فیروز شاہ کوٹلہ میدان پر ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ میaں فضائی آلودگی کی وجہ سے بحث میں رہنے کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے کہا کہ وہ اگلے سال فروری میں اس پر بحث کرے گی۔سری لنکا کے کھلاڑیوں نے دو سے چھ دسمبر کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ میں خطرناک آلودگی کی شکایت کی تھی اور میچ میں فیلڈنگ کے دوران ماسک بھی پہنے تھے۔آئی سی سی کے ترجمان نے کہاکہ دہلی میں جس حالت میں میچ ہوا آئی سی سی نے اس پر نوٹس لیا ہے۔ساتھ ہی مستقبل میں اس طرح کی صورت حال آنے پر کیا کیا جائے اس پر طبی کمیٹی سے تجاویز مانگا ہے۔اس معاملے پر اگلے سال فروری میں ہونے والی آئی سی سی کے اجلاس میں بحث ہوگی۔اگر آئی سی سی کی میڈیکل کمیٹی کی رپورٹ میں بتایا جاتا ہے کہ دہلی میں آلودگی کی سطح خطرناک تھا تو کوٹلہ اسٹیڈیم سے مستقبل میں ٹیسٹ میچوں کی میزبانی چھین سکتی ہے۔ٹیسٹ میچ میں ہندوستان اور سری لنکا دونوں ٹیموں کے گیند بازوں کو پریشانی ہوئی تھی۔

You may also like

Leave a Comment