Home نظم کون ہے ملت کا قائد، میر جعفر کون ہے؟

کون ہے ملت کا قائد، میر جعفر کون ہے؟

by قندیل

کون ہے ملت کا قائد، میر جعفر کون ہے

تازہ بہ تازہ، سلسلہ 19

 فضیل احمد ناصری

زر تو سب کےپاس ہے،دل کاسکندرکون ہے
ارتدادی دور ہے، صدیقِ اکبرؓ کون ہے?

کثرتِ قائد بھی ہے امت پہ گویا اک عذاب
فیصلہ مشکل ہے، رہ رو کون، رہبر کون ہے

ہر کوئی ہے نقشۂ شہرت میں مصروفِ عمل
عصرِنو میں صاحبِ شمشیروخنجر کون ہے

وقت ہر سینے کا آخر راز کر دیتا ہے فاش
کون ہے ملت کا قائد، میر جعفر کون ہے?

نوروظلمت ہم بغل ایسی کہ کچھ کھلتا نہیں
کون ہے حیدر علی اور رام چندر کون ہے?

ذلت و نکبت کو ہم نے خود لگایا ہے گلے
ورنہ دنیابھر میں اس امت کا ہمسر کون ہے

اک نے کیں تعمیر راہیں، اور اک ان پر چلا
کوئی بتلائے ہمیں، دونوں میں بہتر کون ہے

قوم پر آفت ہےلیکن،پوچھتےہیں لوگ باگ
اس زمانے کا نمایاں تر سخنور کون ہے?

جتنےدشمن تھےسبھی ہوتےگئےتقدیس پوش
بات کچھ واضح نہیں، آخر ستمگرکون ہے

You may also like

Leave a Comment