Home قومی خبریں کسانوں کی آمدنی میں اضافہ اور زندگی آسان بنانے کے لیے ہم کوشاں:مودی

کسانوں کی آمدنی میں اضافہ اور زندگی آسان بنانے کے لیے ہم کوشاں:مودی

by قندیل

نئی دہلی:17؍ مارچ(قندیل نیوز)
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ حکومت زرعی شعبے کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مجموعی طور پر کوشش کر رہی ہے اور اس کا مقصد 2022 تک کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی زندگی کو آسان بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کو فصلوں پر آنے والی پیداواری خرچ کا ڈیڑھ گنا کم امدادی قیمت (ایم ایس پی)دلانے کے لیے کام کر رہی ہے تاکہ کسانوں کی آمدنی بڑھائی جا سکے۔کسانوں کو بڑھے ہوئے ایم ایس پی کا فائدہ دلانے کو یقینی بنانے کے لیے مرکزی حکومت ریاستوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ کچھ لوگ ایم ایس پی کو لے کر افواہیں پھیلا رہے ہیں اور ماحول کو مایوس کن بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فصلوں کی قیمت میں لیبر کے اخراجات، مشینوں کا کرایہ، بیج اور کھاد کی قیمت، ریاستی حکومتوں کو دیئے جانے والے ٹیکس، پونجی پر لگنے والا سود اور لیز پر لی گئی زمین کا کرایہ وغیرہ شامل ہوگا۔وزیر اعظم نے آزادی کے بعد زرعی شعبے میں ہونے والی کامیابی کیلئے کسانوں کی محنت کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ آج اناج، دالیں، پھل اور سبزیاں اور دودھ کا ریکارڈ پیداوار ہو رہا ہے۔تاہم انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے میں کئی اہم چیلنجز ہیں جن سے کسانوں کی آمدنی کم ہو رہی ہے اور ان کا نقصان اور اخراجات بڑھ رہاہے۔حکومت ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے مجموعی طور پر کوشش کر رہی ہے۔حکومت کا مقصد یہ ہے کہ کسانوں کی آمدنی دوگنا کی جائے اور ان کی زندگی کو آسان بنایا جائے۔اس سمت میں حکومت نے کئی اقدامات اٹھائے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment