کرنل راجیہ وردھن راٹھور نے اے آئی بی اے یوتھ ورلڈ باکسنگ چیمئین شپ کے فاتحین کو اعزاز سے نوازا
(نئی دہلی8دسمبر (قندیل نیوز
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیرمملکت ( آزدانہ چارج) کرنک راجیہ وردھن راٹھور نے نیشنل اسپورٹس فیڈریشنز سے کہا ہے کہ وہ اپنی سرگرمیوں میں شفافیت لائیں۔راجیہ وردھن راٹھور آج یہاں ایک تقریب میں اظہار خیال کررہے تھے جو حال ہی میں گوہاٹی میں ختم ہوئی عورتوں کی اے آئی بی اے یوتھ ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ میں ہندوستانی مکے بازوں کو اعزاز دینے کے سلسلے میں منعقد ہوئی تھی۔ جنہوں نے تمغے جیتے تھے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ فیڈریشنوں کو چاہئے کہ وہ اپنے فنڈ کواپنی ویب سائٹ پر دکھائیں اور فنڈ کے استعمال کو بھی ویب سائٹ پر دکھایا جائے۔اس کے علاوہ مختلف مقابلوں کے لئے کھلاڑیوں کے سلیکشن کے عمل اور سلیکشن ختم ہونے کے فوراً بعد اس طرح کے سلیکشن کے نتیجے کو بھی ویب سائٹ پر دکھایاجائے۔ کرنل راٹھور نے اعلان کیا کہ عورتوں کی یوتھ عالمی باکسنگ چمیئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتنے والی ہرخاتون مکے باز کو ان کی وزارت کی طرف سے 6لاکھ 70 ہزار روپے کا نقد انعام دیا جائے گا۔اس زمرے میں پانچ خاتون مکے باز ہے۔ جن کے نام ہے، نیتا، جیوتی، ساکشی، سشی چوپڑا اور انکوشیتا بورو، کانسے کا تمغہ جیتنے والی دو خاتون مکے باز وں کے نام انوپما اور نہا یادو ہے۔کانسے کا تمغہ جیتنے والی ہر مکے باز کو 2 لاکھ 70 ہزار روپے کا انعام دیا جائے گا۔