کرسٹیا نورونالڈو سال 2017کے بہترین فٹ بالر قرار
(لسبن، 08؍دسمبر (قندیل نیوز
پرتگال کے کرسٹیا نورونالڈو سال 2017 کے بہترین فٹ بالر قرار پائے اور رونالڈو کو فرانس میں پر وقار تقریب میں بیلن ڈی اورایوارڈ سے نوازہ گیا۔ذرائع کے مطابق کرسٹیا نورونالڈو نے پانچویں مرتبہ بہترین فٹ بالر کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے جبکہ ارجنٹینا کے لیونل میسی دوسرے اور برازیل کے نیمار تیسرے نمبر پر رہے۔غیر ملکی ذرائع کے مطابق اس سال رونالڈ نے بہترین فٹ بالر کا اعزاز حاصل کر کے ارجنٹینا کے لیونل میسی کا سب سے زیادہ ایوارڈز حاصل کرنے کا رکارڈ بھی برابر کر لیا۔واضح رہے کہ اس سے پہلے کرسٹیا نورونالڈو نے بہترین فٹ بالر کے ایوارڈز 2008، 2013، 2014 اور 2016 میں اپنے نام کیے تھے
کرسٹیا نورونالڈو سال 2017کے بہترین فٹ بالر قرار
previous post