Home قومی خبریں کرسمس پربھگوابریگیڈکی دھمکی' سیکورٹی حفاظت کے لیے ریاستوں کو احکامات جاری :راج ناتھ سنگھ

کرسمس پربھگوابریگیڈکی دھمکی' سیکورٹی حفاظت کے لیے ریاستوں کو احکامات جاری :راج ناتھ سنگھ

by قندیل

نئی دہلی،23؍دسمبر (قندیل نیوز)
مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ کرسمس کے دوران قانون نظام کو یقینی بنانے کے لئے آج تمام ریاستوں کو ایک مشاورت جاری کیا گیا۔اس تہوار کو منانے کے خلاف حال ہی میں کچھ عیسائی کمیونٹی کے ارکان کو دھمکی ملنے کے مدنظریہ قدم اٹھایا گیا ہے۔اتر پردیش کے علی گڑھ میں ایک تنظیم نے 17دسمبر کو ایک سرکلر جاری کیا تھا اور شہر کے تمام اسکولوں کے انتظامیہ کو کرسمس منانے کے خلاف دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر وہ ایسا کرتے ہیں، تو یہ اپنے آپ کوخطرے میں ڈالیں گے۔اس بارے میں پوچھے جانے پر سنگھ نے کہا کہ تمام ریاستوں کو ایک مشاورت جاری کیا ہے تاکہ قانون ونظام کا کوئی مسئلہ نہ اٹھے۔انہوں نے کرسمس پر قوم کو اپنی مبارکبادبھی دی۔وزیر نے یہاں مسلح سرحدی فورس (ایس ایس بی) کے 54 ویں سالگرہ پریڈ سے الگ کہاکہ کوئی بھی تہوار چاہے یہ کرسمس ہو یا رمضان، ہولی، یا دیوالی کسی مسئلہ کے بغیر منانا چاہئے۔اگر کسی نے ہنگامہ کرنے کی کوشش کی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

You may also like

Leave a Comment