ڈاکٹر عبدالقیوم کی کتاب’’انتظامیہ ‘‘ اشاعت پذیر

حیدرآباد:9اکتوبر(پریس ریلیز)
ڈاکٹر عبدالقیوم اسوسیٹ پروفیسر شعبۂ نظم ونسقِ عامہ مولاناآزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد کی نئی کتاب ’’انتظامیہManagement ‘‘کے عنوان سے شائع ہوگئی ہے ۔یہ کتاب شعبہ نظم ونسق عامہ کے علاوہ شعبہ ’’کاروباری انتظامیہ ‘‘ایم بی اے کے طلبہ کے لیئے خاص طور پر لکھی گئی ہے ۔اس کتاب میں انتظامیہ کی تعریف ،انتظامیہ کے فرائض ،منڈی انتظامیہ ،کارپوریٹ انتظامیہ اور انتظامی اخلاق وغیرہ جیسے موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے ۔اردو زبان میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی کتاب ہے جو انتظامیہ سے متعلق تمام تفصیلات کا احاطہ کرتی ہے ۔ڈاکٹر عبدالقیوم کی یہ انیسویں کتاب ہے ۔ اس کتاب کو نصاب پبلشرحیدرآبادنے نئےISBNنمبر کے ساتھ شائع کیا ہے۔176صفحات پر مشتمل اس کتاب کی قیمت 200روپئے رکھی گئی ہے ۔یہ کتاب ھدیٰ بک ڈپو پرانی حویلی حیدرآباداور ڈاکٹر عبدالقیوم سے راست فون نمبر9441277497پر ربط پیدا کرتے ہوئے خریدی جاسکتی ہے ۔