چوکیدارسوگیا،چوربھاگ گیا:راہل گاندھی 

پی این بی گھوٹالے پر کانگریس کے تیورسخت،سرکارسے سوالات پوچھ کرگھیرا
پی ایم اوسے شکایت کی تھی ،لیکن کارروائی نہیں ہوئی،کمپنی کے سابق ایم ڈی سنتوش شری واستوکادعویٰ
نئی دہلی17فروری(قندیل نیوز)
پی این پی گھوٹالے پرکانگریس نے ایک بارپھرمرکزی حکومت پرحملہ کیاہے۔پارٹی کے سنیئرلیڈرکپل سبل نے الزام لگایاہے کہ مودی اسکینڈل کے بارے میں حکومت کومعلومات تھیں اورحکومت نے نیرو مودی کے حصص بازار میں لگے پیسے کے بارے میں نظر اندازکیاہے۔انہوں نے سوال سے پوچھاکہ ڈائمنڈ کمپنیوں کی مارکیٹ کی سرمایہ کاری کتنی ہے، بینکوں کی طرف سے ان کمپنیوں کو کتنا قرض دیاہے۔کانگریس نے پریس کانفرنس میں دعویٰ کیاکہ کچھ صنعت کاروں نے بینکوں سے فائدہ اٹھایاہے۔بازار کی سرمایہ کاری کو کیسے دوگناکیاگیا ہے ۔وزیراعظم اور وزیر خزانہ اسکیم سے واقف تھے۔حکومت جانتی تھی کہ ملک لوٹ لیاگیاہے۔چوکیدار سو گیا اور چور بھاگ گیا۔لوگ حکومت پر اعتماد رکھتے ہیں۔وہیں نیرومودی کے رشتہ دارمیہول چوکسی کی گیتانجلی کمپنی میں ایم ڈی رہ چکے سنتوش شریواستو نے کہا ہے کہ پی ایم اوتک سے انہوں نے اس معاملے کی شکایت کی تھی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔جب کہ الہ آبادبینک کے سابق ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ اگر یو پی اے حکومت چاہتی تو اس گھوٹالے کو روک سکتی تھی۔