نئی دہلی،23؍ فروری (قندیل نیوز)
پرینکا چوپڑا اب پی این بی گھوٹالہ معاملے میں فرار نیرومودی کی پروڈکٹ لائن کی برانڈ ایمبیسیڈر نہیں ہیں۔پرینکا چوپڑا نے برانڈ ایمبیسڈر عہدے کو چھوڑ دیا ہے۔پرینکا نے اس سلسلے میں ہوئے معاہدے کو ختم کر دیا ہے۔اس بات کی معلومات پریانکا چوپڑا کے ترجمان نے دی ہے۔ذرائع کے مطابق پرینکا چوپڑا نے برانڈ ایمبیسڈر عہدے سے ہٹنے کا فیصلہ لیا ہے۔پی این بی نے نیرومودی سے کہا ہے کہ وہ 11,300 کروڑ روپے لوٹانے کی پختہ منصوبہ بندی کے ساتھ آئیں۔اس گھوٹالے کی وجہ سے ہندوستان کا دوسرا سب سے بڑا بینک تنازعات میں آ گیا ہے۔پریانکا چوپڑا گزشتہ سال جنوری سے نیرو مودی جویلس کی گلوبل برانڈ سفیر تھیں۔35 سالہ پریانکا چوپڑا ان دنوں نیویارک میں اپنی ٹی وی سیریز ’کوانٹکو‘کے سیشن 3 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔نیرومودی پر 11,300 کروڑ روپے کے گھوٹالے کا الزام ہے اور نیرومودی کے خلاف جانچ چل رہی ہے۔پنجاب نیشنل بینک (پی این بی )نیرو مودی سے اس رقم کو وصول کرنے کی کوشش میں لگاہے۔
پی این بی گھوٹالہ:پرینکاچوپڑا نے نیرو مودی کے ساتھ ختم کیا کنٹراکٹ
previous post