Home قومی خبریں پی ایم مودی کی اہلیہ سڑک حادثہ میں زخمی

پی ایم مودی کی اہلیہ سڑک حادثہ میں زخمی

by قندیل

راجستھان:(قندیل نیوز)۔


وزیر اعظم نریندر مودی کی اہلیہ جسودا بین بدھ کو ایک سڑک حادثے میں زخمی ہو گئی ہیں۔راجستھان کے کوٹا۔چتوڑ ہائیوے پر پرسولی تھانہ علاقہ میں جسودہ بین کو لے جا رہی اینوواکو سامنے سے آرہی ایک کار نے ٹکر ماردی۔اس حادثے میں پی ایم مودی کی اہلیہ کو سر میں چوٹ آئی ہے۔انہیں چتوڑ گڑھ کے اسپتال میں داخل کرایاگیا ہے۔بتادیں کہ اس حادثے میں ان کے ایک رشتہ دار کی موت ہو گئی ہے۔ پولیس نے کے مطابق مہلوک کی پہچان جسودا بین کے رشتہ دار بسنت بھائی مودی کے طور ہوئی ہے۔ان کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ پی ایم مودی کی اہلیہ جسودا بین سڑک حادثے میں زخمی،ان کےساتھ کارمیں موجود 4افرادزخمی،1کی موت اس حادثے میں ایک کی موت جسودا بین اسپتال میں داخل تھانہ انتظامیہ پرسولی شیام سنگھ نے بتایا کہ اس حادثے میں جسودا بین کوزیادہ چوٹ نہیں آئی ہے۔ان کے ساتھ کار میں موجود دیگر 4لوگ بھی اس حادثے میں زخمی ہوئے ہیں

You may also like

Leave a Comment