Home اسپورٹس پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا نے ہندوستان کو7 وکٹوں سے ہرایا

پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا نے ہندوستان کو7 وکٹوں سے ہرایا

by قندیل

پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا نے ہندوستان کو7 وکٹوں سے ہرایا

(دھرم شالہ ، 10؍دسمبر (قندیل نیوز

ون ڈے سیریز کے ابتدائی میچ میں ٹیم انڈیا کو 7وکٹوں سے شکست دے کر سری لنکا کی ٹیم نے بڑا جھٹکا دیا ہے۔میچ میں سری لنکا کی ٹیم نے بولنگ اور بیٹنگ دونوں ہی شعبوں میں ٹیم انڈیا کو بری طرح شکست دی ۔113 رن کا ہدف محض 20.4اوور میں تین وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔وراٹ کوہلی کی غیر موجودگی میں ٹیم کی قیادت کر رہے روہت شرما کے لئے میچ میں کچھ بھی ٹھیک نہیں رہا۔سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم مسلسل وکٹ گنواتی رہی۔ 29رنز تک پہنچتے پہنچتے ٹیم کے 7بلے باز پویلین لوٹ چکے تھے۔محض ایم ایس دھونی ہی ایسے بلے تھے جنہوں نے سری لنکائی گیندبازوں کا ڈٹ کر سامنا کرتے ہوئے 65رن کی اننگز کھیل کر ٹیم کو اس کے اب تک کے سب سے کم اسکور54 سے آگے کردیا۔دھونی کی بدولت ہی ٹیم انڈیا 100رن بنانے میں کامیاب رہی لیکن سری لنکا نے ہدف محض تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔اس جیت کے ساتھ سری لنکا نے تین میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کرلی ہے۔سری لنکا کی جانب سے سرانگا لکمل نے عمدہ بولنگ کی اور چار وکٹیں حاصل کیں۔

You may also like

1 comment

Abdul Malik 10 دسمبر, 2017 - 23:53

شرمناک شکست

Leave a Comment