Home قومی خبریں پنجاب نیشنل بینک گھوٹالہ معاملہ میں تاجر نیرو مودی کا نام سامنے آیا 

پنجاب نیشنل بینک گھوٹالہ معاملہ میں تاجر نیرو مودی کا نام سامنے آیا 

by قندیل

نئی دہلی 15فروری ( قندیل نیوز)

نیم سرکاری پنجاب نیشنل بینک میں ملک کا بڑا بینکاری سنسنی خیز گھوٹالہ ہوا ہے،یہ گھوٹالہ تقریباََ11500کروڑ کا ہے۔ اس گھوٹالے میں تاجر نیرو مودی کا نام سامنے آیا ہے۔ 48 سالہ نیرو مودی مشہور ڈائمنڈ بروکر خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ نیرو مودی بڑے ڈائمنڈ کاروباری بھی ہیں۔ نیرومودی نے بینک کو خط لکھ کر پیسے ادا کرنے کی بات کہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان کی فائر اسٹار ڈائمنڈ کمپنی کی کل قیمت 6,435کروڑ ہے اور وہ اس سے بینک کا پیسہ کریں گے۔ نیرو مودی دو بڑی ڈائمنڈ کمپنیوں کے مالک بھی ہیں، ایک کانام فائراسٹارڈائمنڈکمپنی ہے اور دوسری کمپنی کا نام نیرو مودی ڈائمنڈ کمپنی ہے۔ نیرو مودی کا ملک و بیرون ملک میں کئی بڑے سٹور ہیں۔ ان کی کمپنی اربوں کا کاروبار کرتی ہے، یہی نہیں 2017 میں فوربس کی فہرست میں 84 ویں سب سے امیر ہندوستانی ہیں ۔ گزشتہ سال پریانکا چوپڑا برانڈ ایمبیسڈر بنی تھی، حتیٰ کہ کئی ہالی ووڈ ستارے ان کے زیورات پہن چکی ہیں۔ جس میں کیٹ ونسیٹ، ڈکورا جانسن جیسے کئی بڑے نام شامل ہیں۔ ایوارڈ شو کے ریڈ کارپیٹ میں ہالی وڈ اداکارہ ان کی ہی زیورات پہنتی ہیں۔ بھارت کے علاوہ ان کی روس، آرمینیا اور جنوبی افریقہ میں مینوفیکچرنگ یونٹس ہیں۔ جب ان کا نیو یارک کے میڈیسن میں اسٹور کھلا تھا تو نمرت کور، لیزا ہیڈن جیسی کئی ماڈلس پہنچی تھیں، نیرو مودی کا بنگلہ لندن ، سنگا پور ماؤک میں بھی ہے
دہلی، ممبئی، سورت کے شو روم پر چھاپہ،
سرکاری بینک پنجاب نیشنل بینک میں ملک کا بڑا بینکاری سنسنی خیز گھوٹالہ ہوا ہے،واضح ہو کہ یہ گھوٹالہ قریب 11500کروڑ کا ہے۔ اس گھوٹالے میں ہیرے کے تاجر نیرو مودی کا نام سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے خبر ملی ہے کہ پی این بی بینک میں 11500 کروڑ کے گھوٹالے میں نام سامنے آنے کے بعد نیرو مودی نے پی این بی بینک کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے پیسے ادا کرنے کے لئے چھ ماہ کا وقت مانگا ہے۔ ای ڈی نے جمعرات کو نیرو مودی کے کرلا ویسٹ ممبئی،کالاگھوڑا ممبئی، باندرایسٹ ممبئی، لوئر پریل ممبئی، SEZ، سورت، دہلی کے علاوہ نیرو مودی کے نو ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے ہیں ۔ نیرو مودی نے بینک کو خط لکھ کر پیسے ادا کرنے کی بات کہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان کی کمپنی ڈائمنڈ فائر اسٹار کی کل قیمت 6,435کروڑ ہے اور وہ اس سے بینک کا پیسہ چکا دیں گے۔ وہیں اس معاملے میں جمعرات کے دن ای ڈی کی چھاپہ ماری جاری ہے۔ ای ڈی نے نو جگہ چھاپے مار ے ہیں ، واضح ہو کہ نیرو مودی ابھی ملک سے باہر ہے ۔ ڈائمنڈ امپورٹ کرنے کے لیے لیٹر آف کریڈٹ کے لئے پی این بی سے رابطہ کیا گیا، نیرو مودی کے لئے پی این بی سپلائرز کو ادائیگی کرتا تھا۔ اس کے بعد میں نیرو مودی سے پیسے وصول کئے جاتے تھے۔ پی این بی حکام نے جعلی لیٹر آف انڈرٹییکنگ جاری کئے، بھارتی بینک کی غیر ملکی برانچوں نے ڈالر میں لون دیئے اور لون کا استعمال بینک کے نوسٹرو اکاؤنٹ کی فنڈگ کے لئے ہوا، اکاؤنٹس سے فنڈ کو بیرون ملک میں کچھ فرموں کو بھیجا گیا۔ نوسٹرو اکاؤنٹ ایک بھارتی بینک کا غیر ملکی بینک میں اکاؤنٹ ہے۔ علاوہ ازیں اس سنسنی خیز گھوٹالہ سے دو پبلک سیکٹر بینک اور ایک پرائیویٹ بینک پر اثر پڑے گا۔ اس میں یونین بینک آف انڈیا، الہ آباد بینک اور ایکسس بینک پر اثر پڑے گا۔ ان تینوں بینکوں نے ملزم کو کریڈٹ کی پیشکش کی تھی۔ پی این بی کے لیٹر آف انڈر ٹیکنگ کی بنیاد پر پیش کی تھی ۔
آسام میں فضائیہ کے دو جوان ہلاک

You may also like

Leave a Comment