لاہور:2جنوری(قندیل نیوز)
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کرکے ہندوستان کا امیج خراب ہوا ہے،موجودہ ہندوستانی حکومت کی وجہ سے سابق ہندوستانی کرکٹرز بھی بول نہیں پا رہے۔سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا کہ دنیا ہندوستان کی حقیقت جان گئی ہے،پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے بار بار انکار روایتی حریف کی کم ظرفی کا منہ بولتا ثبوت ہے،ہندوستان بوکھلاہٹ چہرے کے بعد لفظوں سے بھی عیاں ہے۔پی سی بی کی طرف سے ہندوستان کے خلاف کیس کو رمیز راجہ نے بہتر فیصلہ قرار دیا ہے مگر وہ نہیں چاہتے کہ ہند ۔پاک کرکٹ سیریز کو پیسے میں تولا جائے۔رمیز راجہ نے فکسنگ کیخلاف بھی آواز بلند کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہوتے تو ٹیم میں ایک بھی ایسا کھلاڑی نہ ہوتا چاہے وہ کتنا ہی اچھا کیوں نہ ہو۔
پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کرکے ہندوستان کا امیج خراب ہوا ہے:رمیز راجہ
previous post