نئی دہلی :12؍ جنوری (قندیل نیوز )
جلدہ ہی آپ کاپاسپورٹ آپ کے ایڈریس ثبوت کے طور پر کام نہیں آئے گا۔وزارت خارجہ کے اعلان کے مطابق اب پاسپورٹ کا آخری صفحہ پرنٹ نہیں کیا جائے گا۔ ہندوستانی پاسپورٹ کے آخری صفحے پر نام، والد یا قانونی سرپرست کا نام، ماں کا نام، بیوی کا نام اور پتہ چھپا ہوتا ہے۔یہ فیصلہ وزارت خارجہ اور خواتین واطفال وترقی کی وزارت کی طرف سے قائم تین رکنی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد لیا گیا ہے۔کمیٹی نے ان باتوں کا جائزہ لیا جن میں کہا گیا تھا کہ کیا پاسپورٹ میں سے باپ کا نام ہٹا یا جا سکتا ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ کمیٹی کی رپورٹ کو مان لیا گیا ہے۔نئے ورژن میں پاسپورٹ کا آخری صفحہ خالی رکھا جائے گا۔حالانکہ تمام معلومات اب بھی وزارت خارجہ کے سسٹم میں جمع رہے گی اس لئے اس سے سرکاری سطح پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ترجمان نے کہاکہ اب جبکہ پاسپورٹ کا آخری صفحہ پرنٹ نہیں ہو گا، ای سی آر (امیگریشن چیک رکوائرڈ)اسٹیٹس والے پاسپورٹ ہولڈرز کے لئے نارنگی رنگ کے پاسپورٹ جیکٹ والے پاسپورٹ جاری کئے جائیں گے اور غیر ای سی آراسٹیس والوں کے لئے نیلے پاسپورٹ ہی جاری ہوں گے۔
پاسپورٹ کانیافارمیٹ جلد
previous post