Home قومی خبریں پارلیمنٹ نہ چلنے کے لیے سرکارمجرم،عدم اعتمادکی تجویز کے خوف سے کارروائی نہیں چلنے دی گئی

پارلیمنٹ نہ چلنے کے لیے سرکارمجرم،عدم اعتمادکی تجویز کے خوف سے کارروائی نہیں چلنے دی گئی

by قندیل

نوٹ بندی اور جی ایس ٹی سے اپواس کرانے والے اب خوداپواس پربیٹھے ہیں،کپل سبل نے مذا ق اڑایا
کسانوں اوردلتوں کی حالت پربھوک ہڑتال کرناچاہیے،’’بیٹی بچاؤ‘‘کامطلب ’’بیٹی چھپاؤ‘‘ہوگیاہے
امید ہے مودی نہ کھائیں گے نہ کھانے دیں گے ،خواتین کے استحصال پرملک جواب مانگ رہاہے،یوگی بچارہے ہیں:کانگریس
نئی دہلی ،12؍اپریل ( قندیل نیوز)
کانگریس نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کے اپواس پرطنز کرتے ہوئے کہاہے کہ امید ہے کہ آج کے دن وہ کچھ کھائیں گے نہیں۔سابق مرکزی وزیر کپل سبل نے کانگریس ہیڈکوارٹر میں منعقد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی جیسے فیصلے کرکے وزیر اعظم نے پہلے لوگوں کا اپواس کرا دیا اور اب خود اپواس کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں امید ہے کہ آج کے دن وزیر اعظم کچھ کھائیں گے نہیں۔ویسے بھی وزیر اعظم کہتے رہے ہیں نا کھاؤں گا نہ کھانے دوں گا۔کپل سبل نے کہا کہ وزیر اعظم کوبھوک ہڑتال کسانوں کی حالت پرکرناچاہیے تھا، دلتوں پر بڑھتے حملے کے خلاف کرناچاہیے تھا اوربی جے پی حکومت والی ریاستوں میں عصمت دری کے بڑھتے واقعات کے خلاف کرنا چاہئے تھا۔انہوں نے اعدادو شمارکاحوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت والی ریاستوں میں لڑکیاں محفوظ نہیں ہیں اور ان ریاستوں کے درمیان عصمت دری کے مقدمات میں اول آنے کی دوڑ لگی ہے۔کپل سبل نے کہا کہ پہلے دہلی کو انڈیا کی ریپ کیپٹل کہا جاتا تھا لیکن آج انڈیا ورلڈ کی ریپ کیپٹل بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی کانعرہ تھا’بیٹی بچاؤ‘لیکن اب اس کی جگہ اب ’ بیٹی چھپاؤ‘جیسے نعرے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اتر پردیش کے وزیراعلیٰ شرمناک انداز میں اپنے ممبر اسمبلی کادفاع کررہے ہیں اور سی بی آئی جانچ کی سفارش بھی ایک دکھاواہے۔کچھ دنوں میں متاثرہ خاندان پر دباؤ ڈالا جائے گا اور سی بی آئی رکن اسمبلی کو کلین چٹ دے گی۔سبل نے کہا کہ بی جے پی کا یہی کام کرنے کاطریقہ ہے جسے ہم اب تک دیکھتے آئے ہیں۔انہوں نے کٹھوعہ میں ہوئی عصمت دری اور قتل کے واقعہ پر بھی کہا کہ اسے فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ جس نے بھی ایساغلط کام کیا ہے اس کا کوئی مذہب نہیں ہے اور اس سے قانونی طریقے سے نمٹا جاناچاہیے۔انہوں نے عصمت دری کے بڑھتے واقعات پر وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ملک جواب مانگ رہا ہے مودی جی، آپ خاموش کیوں ہیں؟انہوں نے کہا کہ جہاں تک پارلیمنٹ نہ چلنے کا سوال ہے تو اس کے لئے مکمل طور پر حکومت مجرم ہے۔ملک کی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ کسی حکومت نے اپنے خلاف عدم اعتماد کی تجویز پربحث نہ ہونے دی ہو۔کپل سبل نے کہا کہ بی جے پی نے سوچی سمجھی اسکیم کے تحت پارلیمنٹ نہیں چلنے دی اور اب اپوزیشن پر الزام لگا رہی ہے۔

You may also like

Leave a Comment