Home قومی خبریں ٹی ڈی پی اور بی جے پی کے مابین جنگ کا سلسلہ ہنوز جاری

ٹی ڈی پی اور بی جے پی کے مابین جنگ کا سلسلہ ہنوز جاری

by قندیل

نئی دہلی :3؍فروری(قندیل نیوز)
دہلی ہائی کورٹ نے دہلی کی پولیس کوٹرائل کے طورپرایک پرائیوٹ کمپنی کے اس سافٹ ویئرکو استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے، جو لاپتہ بچوں کے چہرے کی شناخت کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ہائی کورٹ نے دہلی پولیس کو 20فروری سے بچوں کے چہرے کی شناخت میں مدد کے لئے سافٹ ویئر استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔وہیں مرکزی حکومت نے اس سافٹ ویئر کے استعمال کولے کراپنی فیصلہ نہیں دیا ہے۔مرکزی حکومت کا کہنا ہے کہ اسے کچھ اور وقت چاہئے تاکہ یہ طرکیا جاسکے کہ اس سافٹ ویئر کا استعمال کتناٹھیک رہے گا۔دراصل دہلی ہائی کورٹ میں ایک مفاد عامہ کی درخواست لگائی گئی تھی، جس میں تیزی سے غائب ہورہے بچوں کوپولیس کے نہ تلاش کرپانے کولے کرکئی سوالات کئے گئے تھے۔دہلی ہائی کورٹ اسی درخواست پرسماعت کررہاہے۔20فروری سے شروع ہونے والے اس ٹرائل سے یہ طے ہوگا کہ کیا یہ سافٹ ویئر پولیس کے لئے لاپتہ بچوں کے چہرے کی شناخت اور انہیں تلاش کرنے میں کتنا مددگار ثابت ہوگا؟ اگر یہ دہلی قومی دارالحکومت دہلی میں کامیاب رہا تو باقی ریاستوں کی پولیس کیلئے بھی اسے استعمال کرکے لاپتہ بچوں تک پہنچنا آسان ہوجائے گا۔

You may also like

Leave a Comment