ٹینس امپائر بدعنوانی کی کوششوں کی اطلاع نہ دینے پر معطل

لندن:یو ایس اوپن اور پیرا اولمپک ٹینس میں امپائرنگ کرچکے چیئر امپائر کو میچ اسکور میںتبدیل کرنے کی پیش کش کی اطلاع نہ دینے اور جانچ میں تعاون نہ کرنے پر ڈھائی سال کے لئے معطل کردیا گیا۔ ٹینس انٹیگریٹی یونٹ نے کہا ہے کہ جمعرات کے روز وینزویلا کے ارمانڈو بیلارڈی گونزالیز کو بھی سزا کے طور پر 5000 $ جرمانہ عائد کیا گیا ، لیکن دوبارہ انسداد بدعنوانی کے قوانین کو توڑ نے تک انہیں صرف 1000 ڈالر ادا کرنا ہوگا ۔ بیلارادی گونزالیز 2013 سے ’برانج بیج ‘ چیئر امپائر رہے ہیں۔ انہوں نے 2017 اور 2018 یو ایس اوپن اور 2016 ریو پیرالمپک کھیلوں میں بھی فرائض انجام دیئے۔ یونٹ کے مطابق انہیں دو بار 2018 میں پیش کی گئی حالانکہ انہوں نے بدعنوانی نہیں کی تھی لیکن انہوں نے اس کا انکشاف بھی نہیں کیا کہ کھیل کے انسداد بدعنوانی قوانین کے مطابق ضروری ہوتا ہے۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*