نئی دہلی:09جنوری(قندیل نیوز)
ملک کے مختلف حصوں سے شائع ہونے والے اخبارات کی تنظیم انڈین نیوز پیپر سوسائٹی (آئی این ایس) نے آدھارڈاٹالیک ہونے سے متعلق خبر دینے والی نامہ نگار کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے پرگہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے اسے پریس کی آزادی پرکھلے عام حملہ قراردیا ہے۔آئی این ایس کے چیئرمین اکیلا ارنکر نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہاہے کہ آدھار ڈاٹا لیک ہونے سے متعلق خبر کا انکشاف کرنے والی روزنامہ دی ٹریبیون کی نامہ نگارکیخلاف ایف آئی آردرج کرنے پر آئی این ایس کے سبھی اراکین نے گہری تشویش ظاہر کی ہے۔انہوں نے کہا’’یہ خبر عوام سے منسلک ہے اورعام لوگوں کے حق میں ہے۔
ٹریبیون کی رپورٹرکے خلاف ایف آئی آرواپس لینے کامطالبہ
previous post