ٹرمپ کے ’اعلان القدس‘ کے بعد امریکی مندوب کی آئندہ ہفتے اسرائیل آمد
واشنگٹن 16دسمبر (قندیل نیوز )
امریکی انتظامیہ کے ایک سینیر عہدیدار نے بتایا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی خصوصی ایلچی جیسن گرین بیلٹ آئندہ ہفتے سرکاری دورے پر اسرائیل پہنچیں گے۔ امریکی مندوب ایک ایسے وقت میں اسرائیل کے دورے پر آ رہے ہیں جب چھ دسمبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور دارالحکومت تل ابیب سے القدس منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امن مندوب گرین بیلٹ مشرق وسطیٰ میں امن وامان کی بحالی کی مساعی کے سلسلے میں تل ابیب آئیں گے۔
امریکی مندوب ایسے وقت میں اسرائیل پہنچ رہے ہیں جب ٹرمپ کے ’اعلان القدس‘ کے بعد پوری دنیا میں سخت غم وغصے کی فضاء پائی جا رہی ہے۔عہدیدار نے بتایا کہ امریکی خصوصی ایلچی اور سرکاری مذاکرات کار یورپی امن مندوب فرنانڈوو جنٹیلینی سے بھی ملاقات کریں گے۔ وہ امریکی نائب صدر ڈونلڈ ٹرمپ مائیک پنس کی اسرائیل آمد تک تل ابیب میں رکیں گے