Home بین الاقوامی خبریں ٹرمپ کے احمقانہ اعلان نے امریکا پر جہنم کے دروازے کھول د یئے: حماس

ٹرمپ کے احمقانہ اعلان نے امریکا پر جہنم کے دروازے کھول د یئے: حماس

by قندیل

(غزہ 8دسمبر (قندیل نیوز
فلسطینی اسلامی تحریک مزاحمت ’حماسْ نے امریکی صدر ڈنلڈ ٹرمپ کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے فیصلے پر شدید رد عمل ظاہر کیا ہے۔ حماس نے باور کرایا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدام نے امریکی مفادات کے خلاف ’جھنم کے دروازے‘ کھول دیے ہیں۔حماس کے مرکزی رہ نما اسماعیل رضوان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کے فیصلے کے بعد خطے میں امریکی مفادات اب داؤ پر لگ چکے ہیں۔ امریکی صدر نے القدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کرکے تباہی کا ایک نیا دروازہ کھول دیا ہے۔ انہوں نے عرب اور مسلمان ممالک پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ اقتصادی اور سیاسی تعلقات ختم کردیں اور اپنے ہاں متعین امریکی سفارت کاروں کو نکال باہر کریں۔درایں اثناء تنظیم آزادی فلسطین کے جنرل سیکرٹری صائب عریقات نے امریکی صدر کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کیفیصلے نے تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل کے تمام امکانات ’تباہ‘ کر دیے ہیں۔صائب عریقات کا کہنا ہے کہ انہیں افسوس ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے تعمیری اقدامات کے بجائے تخریبی عمل کا حصہ بن گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دے کرامریکا خطے میں قیام امن کے کسی بھی عمل سے اب بہت دور جا چکا ہے۔ علاوہ ازیں عرب ممالک کے ٹوئٹر صارفین کے علاوہ ایشیا ممالک کے افراد جن میں پاکستان ، ہندوستان ، بنگلہ دیش ، انڈونیشا اور ملیشیا کے صارفین بھی شامل ہیں ، سوشل میڈیا پر #القدس کے ہیش ٹیگ کے ذریعہ اپنے غصہ اور رنج کا اظہارکر رہے ہیں 

You may also like

Leave a Comment