نئی دہلی:
ہندوستانی سلامی بلے باز شیکھر دھون 15 دسمبرسے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز سے باہر ہوسکتے ہیں۔ انہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریزکے لیے بھی منتخب کیاگیاتھا ، لیکن گھٹنوں کی انجری کے سبب وہ کھیل نہ سکے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دھون کی انجری بحال نہیں ہوسکی ہے اور وہ ون ڈے سیریز میں بھی باہرہوسکتے ہیں۔ وہ سید مشتاق علی ٹرافی میں مہاراشٹر کے خلاف میچ کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔بی سی سی آئی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے قبل کہاتھاکہ بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم ان کے ساتھ ہے۔ ان کی چوٹ کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ میڈیکل ٹیم نے مشورہ دیا ہے کہ دھون کو اپنے ٹانکے بند کرنے اور زخم کو مکمل طور پر بھرنے کے لیے کچھ اور وقت درکار ہے۔ایسی صورتحال میں ون ڈے سیریز سے قبل دھون کی جگہ کسی دوسرے کھلاڑی کے نام کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔ ٹی 20 سیریز میں وکٹ کیپربیٹسمین سنجو سیمسن میں ان کی جگہ 15 رکنی ٹیم میں شامل تھی۔ تاہم سیمسن کو ابتدائی دو میچوں میں کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔سمسن کے علاوہ شببان گل اور مینک اگروال کے ناموں پر بھی غور کیا جاسکتا ہے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف سہ روزہ ونڈے سیریز سےشیکھردھون باہر ہو سکتے ہیں
previous post