Home اسپورٹس وشوناتھن آنند کاعالمی ریپڈ شطرنج خطاب پرقبضہ

وشوناتھن آنند کاعالمی ریپڈ شطرنج خطاب پرقبضہ

by قندیل

نئی دہلی ،29؍دسمبر (قندیل نیوز)
عالمی چمپئن میگنس کارلسن کو شکست دینے کے بعد وشوناتھن آنند نے شاندار فارم برقرار رکھتے ہوئے ریاض میں عالمی ریپڈ شطرنج چمپئن شپ کا خطاب جیت لیا۔آنند نے دنیا کے ایک نمبرکھلاڑی کارلسن کو نووے دور میں شکست دے کر 2013عالمی چمپئن شپ میں شکست کا بدلہ برابرکر لیا۔انہوں نے 2013میں یہ خطاب کارلسن سے شکست کھا کرگنوایا تھا جبکہ 2003 میں انہوں نے فائنل میں بلادیمر کرامنک کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا تھا۔وہ آخری پانچ راؤنڈ کے شروعات کے وقت مشترکہ طورپر دوسرے نمبر پر تھے جب روس کے بلادیمر فیڈوسیو اور ایان نیپومنیاشچ کے بھی 15 میں سے 10-5 پوائنٹس تھے۔آنند نے ٹائی بریکر میں فیڈوسیو کو 2-0 سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔آنند نے 14ویں راؤنڈ میں سفید مہروں سے روس کے الیگزینڈر گرسچک کو شکست دینے سے پہلے دو ڈرا کھیلا۔دوسری طرف کارلسن کو روس کے بلادیسلاو ارتیمیو نے ڈرا پر روکا جس سے آنند ان کے ساتھ مل کر ٹاپ پر آ گئے۔آخری دور میں آنند نے چین کے بو شیاگجی سے ڈرا کھیلا جبکہ کارلسن کو گرسچک کے ہاتھوں غیر متوقع شکست جھیلنی پڑی۔پندرہ دور کے بعد آنندچھ جیت اور نو ڈرا کے بعد ناقابل تسخیررہے۔اس سیشن میں خراب فارم کی وجہ سے آنند نے سال کا اختتام خطابی جیت سے کرکے نئے سیشن کے لیے امیدیں جگائی ہیں۔

You may also like

Leave a Comment