وزیر اعظم نریندر مودی ’گرینڈ کالر آف دی اسٹیٹ‘سے نوازے گئے

رام اللہ:10 ؍فروری(قندیل نیوز)
فلسطین کے صدر محمود عباس نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ’گرینڈ کالر آف دی اسٹیٹ آف فلسطین‘ اعزاز سے نوازے گئے۔ بھارت اور فلسطین کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے میں پی ایم مودی کی شراکت کو دیکھتے ہوئے انہیں یہ اعزاز دیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ میٹنگ کے اختتام کے بعد فلسطین کے صدر عباس نے وزیر اعظم مودی کو’گرینڈ کالر آف دی اسٹیٹ آف فلسطین‘ سے نوازا۔واضح ہو کہ بھارتی وزیر اعظم مودی فلسطین کے سرکاری دورہ کرنے والے پہلے ہندوستانی وزیر اعظم ہیں۔ گرینڈ کالر’ غیر ملکی وزیر اعظم ،شاہان ، سربراہان مملکت کو دیا جانے والا فلسطین کا اعلیٰ ترین اعزاز ہے۔ اس سے پہلے یہ اعزاز سعودی عرب کے شاہ سلمان، بحرین کے شاہ حماد، چین کے صدر شی چنپھگ اور دیگر سربراہان مملکت کو پیش کیاجاچکا ہے ، سپاس نامہ میں لکھا ہے کہ یہ اعزاز موثر قیادت اور ان کی شاندار قومی اور بین الاقوامی قد کو دیکھتے ہوئے ، فلسطینی قوم اور بھارتی جمہوریہ کے درمیان تاریخی تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں ، خطہ میں امن برقرار رکھنے ، اور فلسطینی قوم کی آزادی کے حق میں اپنی حمایت پیش کرنے کا احترام کرتے ہیں۔