نئی دہلی:5؍مارچ(قندیل نیوز)
وزیر اعظم نریندرمودی کل راجدھانی دہلی کے منیریکا کے علاقے میں سینٹر ل انفارمیشن کمیشن (سی آئی سی)کی نئی عمارت اوراس کے احاطے کا افتتاح کریں گے ۔یہ عمارت کمیشن کوایک مقام واحد سے کام کرنے کی سہولت دستیاب کرائے گی ۔اس سے پہلے سی آئی سی کا کام ایک کرائے کی عمارت میں ہورہا تھا۔ نیشنل بلڈنگ کارپوریشن کی تعمیر کردہ یہ جدید ترین سہولیات سے لیس عمارت اپنی مدت تکمیل کی تاریخ سے قبل ہی مکمل ہوچکی ہے ۔ اس پانچ منزلہ عمارت میں سینٹرل انفارمیشن کمیشن کے سبھی ہئیرنگ روم ،جدیدترین فنون ،آئی ٹی اور ویڈیوکانفرنسنگ کے نظام سے لیس ہے ۔ یادرہے کہ سی آئی سی ایک اہم مرکزی ادارے کی حیثیت رکھتا ہے اور اس کی تشکیل حق اطلاعات کے تحت 2005 میں کی گئی تھی۔
وزیراعظم آج سینٹرل انفارمیشن کمیشن کی نئی عمارت کا افتتاح کریں گے
previous post