نئی دہلی:7؍مارچ(قندیل نیوز)
ملک کے مختلف حصوں سے مجسموں کوڈھائے جانے اورپامال کیے جانے کی خبریں موصول ہوئی ہیں ۔ وزارت امورداخلہ نے اس طرح کے تخریبی واقعات کاسخت نوٹس لیاہے ۔ وزیرداخلہ ،راج ناتھ سنگھ نے ان واقعات پراپنی سخت ناراضگی کااظہارکیاہے ۔ وزارت امورداخلہ نے ریاستوں سے کہاہے کہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے ریاستوں کوتمام ضروری اقدامات کرنے چاہیءں ۔وہ افرادجواس طرح کے تخریبی کاموں میں ملوث ہیں،قانون کی متعلقہ تجاویزکے مطابق انھیں کیفرکردارتک پہنچایاجاناچاہیئے،وزیراعظم نریندرمودی نے بھی اس سلسلے میں وزیرداخلہ سے بات چیت کی ہے۔
وزارت امورداخلہ کی جانب سے ریاستوں کومشاورت جاری
previous post