نئی دہلی15فروری(قندیل نیوز)
نیوزی لینڈ کے ڈپٹی ہائی کمشنر سوزانا جیسپ کی قیادت میں ایک چار رکنی وفدنے آج بھارتی کوسٹ گارڈ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل وی ایس آر مورتی سے ملاقات کی۔ اس میٹنگ میں نیوزی لینڈکے نئے ڈیفنس ایڈوائزر کموڈور ایان موورکومتعارف کرایا گیا جنہوں نے حال ہی میں اپنا عہدہ سنبھالا ہے اور وہ 11 سے 17 فروری تک ہندوستان کے دورے پر ہیں۔ اس وفد میں نیوزی لینڈ کی دفاعی فورس کے اسسٹنٹ چیف اسٹریٹجک کمٹمنٹ اینڈ انگیجمنٹ برگیڈیئر جان بوسول بھی شامل تھے۔میٹنگ کے دوران آئی سی جی کے رول، ذمہ داریاں اور بحری سیکٹر میں ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کے طریقوں پر وسیع تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس میٹنگ میں نیوزی لینڈ کے بحری نظام پر بھی نظر ڈالنے کا موقع ملا، جو دنیا میں تلاش اور بچاؤ کارروائیوں کا سب سے بڑا خطہ ہے اور اس میں انٹارٹیکا تک 30 ملین مربع کلو میٹر کا علاقہ آتا ہے۔
نیوزی لینڈ کے ڈپٹی ہائی کمشنر نے انڈی کوسٹ گارڈ کے اے ڈی جی سے ملاقات کی
previous post