Home قومی خبریں نیرو مودی اور میہول چوکسی کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ

نیرو مودی اور میہول چوکسی کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ

by قندیل

ممبئی :8؍اپریل (قندیل نیوز)
ملک کے سب سے بڑے بینکاری گھوٹالے کے ملزم ارب پتی ڈائمنڈ تاجر نیرومودی اور میہول چوکسی کے خلاف سی بی آئی کی اسپیشل کورٹ نے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کر دیا ہے۔ پنجاب نیشنل بینک میں 13 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی دھوکہ دہی کو انجام دے کر دونوں ماموں بھانجے ملک چھوڑ کر فرار ہوچکے ہیں۔ گزشتہ ماہ خصوصی پروینشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ کورٹ نے بھی گزشتہ ماہ ان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا تھا۔غور طلب ہے کہ نیرو مودی اور میہول چوکسی نے پی این بی کی ممبئی واقع بریڈی ہاؤس شاخ کے کچھ ملازمین کے ساتھ مل کر اس گھوٹالے کو انجام دیا تھا۔ فرضی لیٹر آف انڈرٹیکنگ (LoU) کے ذریعے پیسوں کی نکاسی کی گئی۔ اس معاملے کی جانچ ای ڈی اور سی بی آئی جیسی ایجنسیاں کر رہی ہیں۔ پی این بی کے سابق ڈیپیوٹی مینیجر گوکول ناتھ شیٹی کے علاوہ نیرو مودی اورمیہول چوکسی کی کمپنیوں کے کئی افسران کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ نیرو مودی اور میہول چوکسی نے سی بی آئی کے نوٹس کے جواب میں پیش ہونے سے انکار کر دیا تھا۔

You may also like

Leave a Comment