Home قومی خبریں نیتی آیوگ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین صنعت کاروں کے پلیٹ فارم کاآغازکرے گا

نیتی آیوگ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین صنعت کاروں کے پلیٹ فارم کاآغازکرے گا

by قندیل

نئی دہلی:7؍مارچ(قندیل نیوز)
نیتی آیوگ کل یعنی 8 مارچ 2018 کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین صنعت کاروں کے ایک پلیٹ فارم کا آغاز کرے گا۔ نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین راجیو کمار سی ای او امیتابھ کانت ہندوستان میں یو این ریزیڈنٹ کوارڈینٹر یوری افناسیو اور کیلاش کھیر کے علاوہ صنعت کے سربراہ اور خواتین صنعت کاری کے پلیٹ فارم کے شراکت دار اس موقع پر موجودرہیں گے۔خواتین صنعت کاری پلیٹ فارم (ڈبلیو ای پی) ایک فعال صنعت کارانہ ماحول فراہم کرے گا، جہاں خواتین کو صنفی رکاوٹوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ یہ پلیٹ فارم ان خواتین صنعت کاروں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کرے گا، جو ایک طاقتور نیو انڈیا تشکیل دے گا اور اسے باختیار بنائے گا۔ خواتین صنعت کاری پلیٹ فارم خواتین کو اس بات کے لئے مواقع فراہم کرے گا کہ وہ اپنی صنعت کارانہ خواہشات کو پورا کریں، اختراعی اقدامات میں اضافہ کریں اور اپنے کاروبار کے لئے ٹھوس اور طویل مدتی حکمت عملیوں کو وضع کریں۔ ڈبلیو ای پی کا مقصد ہے کہ مختلف شراکت دار تنظیموں کے ساتھ اشتراک کرکے خواتین صنعت کاری کو فروغ دیا جائے۔خواتین صنعت کاروں کو صنعت سے جڑے رابطے فراہم کئے جائیں اور ساجھے دار کا تعاون فراہم کیا جائے اور سرکار اور پرائیویٹ شعبوں میں موجودہ اسکیموں ، پروگراموں اور خدمات کی عمل آوری کو بڑھایاجائے۔اس کے علاوہ مناسب چینلوں کے ذریعے مسائل کی نشاندہی کی جائے، انہیں حل کیا جائے اور رکاوٹیں دور کی جائیں اورخواتین صنعت کاروں کے رجسٹریشن کے لئے ایک مرکزی پورٹل کے ذریعے قومی ڈاٹا بیس تیار کیا جائے، جبکہ ایک فعال صنعت کارانہ ماحول تیار کرنے کے لئے ثبوت پر مبنی پالیسی سفارشات فراہم کی جائیں۔اس موقع پر خواتین ٹرانسفارمنگ انڈیا ایوارڈ- 2018 کے تیسرے ایڈیشن کے لئے نامزدگیاں بھی کھولی جائیں گی ۔ اس سال کی مہم کا موضوع ہے وومن اینڈ انٹرپری نیور شپ جو اقوام متحدہ کے اشتراک سے شروع کی جائے گی۔

You may also like

Leave a Comment