Home قومی خبریں نوٹ بندی کے بعد راجیش جین نے 8کروڑ روپے کا کالا دھن ٹھکانے لگایا: ای ڈی

نوٹ بندی کے بعد راجیش جین نے 8کروڑ روپے کا کالا دھن ٹھکانے لگایا: ای ڈی

by قندیل

نوٹ بندی کے بعد راجیش جین نے 8کروڑ روپے کا کالا دھن ٹھکانے لگایا: ای ڈی
نئی دہلی ،13؍دسمبر (قندیل نیوز)
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)کی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ نوٹ بندی کے بعد کانگریس کے ایک سابق رکن اسمبلی نے آٹھ کروڑ روپے کو مبینہ طور پر ٹھکانے لگایا اور وکیل روہت ٹنڈن اور کچھ دوسرے لوگوں کے ساتھ اس کی ساز باز کی تھی۔سابق ممبر اسمبلی راجیش جین کو دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے نوٹ بندی کے بعد غیر قانونی طور پر روپیہ جمع کرنے کے معاملے میں گزشتہ ماہ گرفتار کیا تھا۔ای ڈی عدالت سے جلد ہی جین کی حراست کا مطالبہ کرے گی اور ان سے تفصیلی تفتیش کرے گی۔وہ فی الحال عدالتی حراست میں ہیں۔ای ڈی کی ایک رپورٹ کے مطابق تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ جین اور ان کے بیٹے پرتیک ’جے جینیدر سیلز‘اور ’سرینواس سیلز‘نامی کمپنیوں کے مالک ہیں اورنوٹ بندی کے دوران ان کمپنیوں کو 8.71 کروڑ روپے کی رقم( 8.56 کروڑ روپے آر ٹی جی ایس کے ذریعے اور 15لاکھ روپے نقد)ان کمپنیوں سے ملی جہاں نوٹ بندی کے بعد روہت ٹنڈن کے کیش جمع کئے گئے تھے۔ذرائع کے مطابق مکمل سازش کا پردہ فاش کرنے کے لئے جین سے تفصیلی تفتیش کی ضرورت ہے۔ای ڈی نے مئی مہینے میں جین اور کچھ دیگر کے خلاف تحقیقات کے تحت جین کے دہلی واقع احاطے پرتلاشی لی تھی۔ٹنڈن اور کچھ دوسرے لوگوں کو منی لانڈرنگ مخالف قانون کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

You may also like

Leave a Comment