نئی دہلی:19؍مارچ ( قندیل نیوز)
کانگریس صدر راہل گاندھی نے آج کہا کہ نوبل انعام سے نوازے گئے ماہر اقتصادیات نے ہندوستان میں وسیع بے روزگاری کے بارے میں وہیں بات کہی ہے جو پارٹی گزشتہ دو سال سے کہہ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اس سے انکار کرتے آئے ہیں۔ راہل گاندھی نے آج ٹوئٹ کرکے کہاکہ نوبل انعام سے نوازے گئے ماہر اقتصادیات نے اس بات کی تصدیق کی ہے جسے ہم نے گزشتہ دو سال سے کہتے آ رہے ہیں۔ بھارت کے سامنے بے روزگاری سب سے بڑا چیلنج ہے۔ کانگریس صدر نے کہاکہ بدقسمتی سے ہمارے وزیر اعظم ایسے ہیں جو مسلسل انکار کرتے رہتے ہیں۔ اس بات کا ڈر ہے کہ ان کے ’ اچھے دن‘کو کہیں اس سے نقصان نہ پہنچے۔راہل گاندھی نے اپنے اس ٹویٹ کے ساتھ ایک انگریزی اخبار کی خبربھی ٹیگ کی، جس کا عنوان ہے’’ نوبل انعام جیتنے والے نے آگاہ کیا کہ وسیع بے روزگاری سے ختم ہو سکتا ہے بھارتی گاتھا کا‘‘ راہل گاندھی نے کل ختم ہوئے پارٹی کے 84 ویں عمومی کانفرنس میں اپنے اختتامی تقریر کو ملک کے نوجوانوں میں خطرناک سطح پر بے روزگاری پر مرکوز رکھا اور اسے لے کر وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت کی تنقید کی ۔
نوبل سے نوازے گئے ماہر اقتصادیات نے ہماری بات کی تصدیق کی: راہل گاندھی
previous post