Home نقدوتبصرہ نقد و آہنگ

نقد و آہنگ

by قندیل

مرتبین :زاہد ندیم احسن
صدف پرویز
مبصر : خان محمد رضوان
ریسرچ اسکالر دہلی یونیورسٹی

نہال نو
"نقد و آہنگ” مرتبین زاہد ندیم احسن اور صدف پرویز ہیں- مظہر فاؤنڈیشن اور بزم آہنگ کی جانب سے منعقد سیمینار اور نششتوں میں پیش کیے گئے مضامین اس کتاب میں شامل ہیں، اس کتاب کے پہلے حصے میں (8) وہ مقالےہیں جوسیمینار میں پڑھے گئے ہیں، ان میں ” جدید اردو رباعی کا فن اور موضوع” ، ” مابعد جدیدڈسکورس اور لوک ادب” ، ” اردو نظم جدیدیت کے تناظر میں”اہم اور قابل ذکر ہیں – اسی طرح اس کے دوسرے حصے میں ( 10) دس مقالے وہ ہیں جو بزم آہنگ کی نششتوں میں پیش کیے گئے ہیں – ان میں "افسانہ تنقید کے ابتدائی نقوش”، ” اردو کی خواتین ناول نگار اور تانیثی ڈسکو رس (بیسویں صدی میں) "،” شفیق الرحمان کی انفرادیت، ” لائق مطالع بے اور خاص ہیں-
اس کے علاوہ چند مضامین اساتذہ کے اس طرح ہیں ” جدیدیت اور مابعد جدیدیت :تعبیر وترسیل” (پروفیسر کوثر مظہری)، "جدیدیت مابعد جدیدیت…. چند باتیں”(ڈاکٹر نسیم احمد نسیم) اور” تصورات وتحریکات "(ڈاکٹر ندیم احمد)،یہ مضامین اپنی نوعیت کے منفر اور بے مثل ہیں-
زاہد ندیم نے اپنا تحقیقی کام "اردو نثر میں دیو مالا عناصر ” کے موضوع پر کیا ہے، لہذا اب وہ ڈاکٹر زاہد ندیم احسن ہوچکے ہیں، اللہ تعالٰی انہیں مزید جاں فشانی کی توفیق ارزانی بخشے –
ڈاکٹر زاہد ندیم احسن ایک باصلاحیت، محنتی اور تحقیقی مزاج رکھنے والے اسکالر ہیں، ان کی تحقیقی اور تنقیدی بصیرت اپنے قدیم روایتی نور سے منور ہیں، وہ بے حد لائق اور فائق اسکالر ہیں، کج ادائی، صاف گوئی اور آئنہ تحریر ان کی فطرت کا حصہ ہیں – ان کا خلوص، انکسار اور نرم گوئی والدین کی تربیت کا فیضان ہیں، وہ فرما بردار منکسر المزاج اور صاف دل کے انسان ہیں،
ڈاکٹر زاہد ندیم کا شعری ذوق بےحد بالیدہ ہے، وہ شعر کہتے ہیں مگر کم گوئی کے ساتھ,
ان کے کئی اہم مضامین، نظمیں اور غزلیں ملک کے موقر رسائل وجرائد میں شائع ہو چکے ہیں، عنقریب ان کی ایک کتاب اردو میں دیو مالائی عناصر پر آنے والی ہے، اللہ تعالٰی ان کے کار فکر عمل کی راہ آسان کرے آمین، جب ہم اپنے اسکالرز کو تحقیق وتنقید یا میدان ادب میں بے نیازی کے ساتھ مصروف کار دیکھتے ہیں تو جی خوش ہوتا ہے اور یہ خیال پیدا ہوتا ہے کہ انشاء اللہ ہم اپنے مستقبل کے چراغ کی لو کو شاید مدھم نہیں ہونے دیں گے، یہی ہما رامستقبل ہیں اللہ ہمارا مستقبل محفوظ رکھے آمین یا رب العالمین-
یہ کتاب پڑھنے سے تعلق رکھتی ہے، توقع ہے اہل علم و فراست ادب کے اس طالب علم کی محنت کو سراہیں گے اور حوصلہ افزائی کریں گے –

You may also like

Leave a Comment