Home قومی خبریں نفرت، دہشت گردی پھیلانے والی قوتوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں :رام ناتھ کووندکی اپیل

نفرت، دہشت گردی پھیلانے والی قوتوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں :رام ناتھ کووندکی اپیل

by قندیل

نفرت، دہشت گردی پھیلانے والی قوتوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں :رام ناتھ کووندکی اپیل
نئی دہلی13دسمبر (قندیل نیوز)
صدر رام ناتھ کووند نے 2001 کے پارلیمنٹ حملے میں شہیدوں کو یاد کرتے ہوئے آج کہا کہ بھارت نفرت اور دہشت گردی پھیلانے والی قوتوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔پارلیمنٹ حملے کی 16 ویں برسی کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں صدر نے کہا، "سولہ سال پہلے آج ہی کے دن پارلیمنٹ کو دہشت گردوں سے بچانے میں اپنی جان نچھاور کرنے والے شہیدوں کو سلام. ہندوستان کی جمہوریت اور جمہوری اقدار کو نفرت اور دہشت گردی پھیلانے والی قوتوں نے ہدف بنایا تھا، وہ کامیاب نہیں ہو پائے. اور ہم انہیں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے‘‘۔

You may also like

Leave a Comment