Home نعت نعت

نعت

by قندیل

افتخاررحمانی فاخرؔ

اللہ کی پہچان ہے ، عرفان ہے تیری جبیں
تکوین کی ، حسنِ جہاں کی شان ہے تیری جبیں

اے زینت ِ لوح وقلم، اے وجہِ تخلیق ِ جہاں
اعجازِ حق ، آئینۂ قرآن ہے، تیری جبیں

چھائی تھی جو اک تیرگی ، اُس تیرگی کے واسطے
اک صبح عالم تاب کا اعلان ہے تیری جبیں

میرے لیے ترکِ بتاں، اعزاز ہے اے مصطفی!
کفر و یقیں کی جنگ میں، میزان ہے تیری جبیں

دیکھا تجھے جو اک جھلک ، تیرا وہ دیوانہ ہوا
واللہ! بے شک منبعِ ایقان ہے تیری جبیں

بدرالدجیٰ چہرہ ترا ، زلفیں تری ہیں والضحیٰ
طاقِ حرم میں روشنی کی جان ہے، تیری جبیں

اُس طور سینا پر تجلی جو ہوئی تھی ناگہاں
یاں مظہرِ صد جلوۂ یزدان ہے تیری جبیں

You may also like

1 comment

افتخاررحمانی فاخرؔ 18 جولائی, 2019 - 16:17

قندیل ٹیم کا شکریہ ! قندیل نے میری ٹوٹی پھوٹی نعت کو اپنی سائٹ کے قابل سمجھا اور اس کو شائع کیا ۔ جزاک اللہ خیراً فاحسن الجزاء ۔

Leave a Comment