Home قومی خبریں ناراض سنیئرججوں کے ساتھ دیپک مشراکی پھرمیٹنگ

ناراض سنیئرججوں کے ساتھ دیپک مشراکی پھرمیٹنگ

by قندیل

نئی دہلی :18؍جنوری (قندیل نیوز)
سپریم کورٹ کے چار سنیئر ججوں کی پریس کانفرنس کے بعد سے جاری عدلیہ کے بحران کو ختم کرنے کے لیے چیف جسٹس دیپک مشرا نے آج پھر سے ان چاروں سینئر ججوں کے ساتھ میٹنگ کی، جنہوں نے پریس کانفرنس کرکے عدالت عظمیٰ کی انتظامیہ میں بے ضابطگیوں کا مسئلہ اٹھایا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس کے چیمبر میں تقریبا آدھے گھنٹے تک چلنے والی اس میٹنگ میں چیف جسٹس دیپک مشرا اور چاروں سینئر ججوں جسٹس چیلمیشور، رنجن گوگوئی، مدن بی لوکور اور کوریئن جوزف نے بحران کے نکات پرگفتگوکی۔بحران شروع ہونے کے بعد مذکورہ چاروں سینئر ججوں کے ساتھ چیف جسٹس کی یہ دوسری میٹنگ تھی۔

You may also like

Leave a Comment