Home اسپورٹس میدان کو دیکھ کراس کے مطابق کھیلتا ہوں: روہت شرما

میدان کو دیکھ کراس کے مطابق کھیلتا ہوں: روہت شرما

by قندیل

اندور ،23؍دسمبر (قندیل نیوز)
روہت شرما کی بڑی اننگز کا راز صرف طاقت ہی نہیں بلکہ اسٹیک ٹائمنگ بھی ہے اور ہندوستان کے اس جارحانہ بلے بازکا کہنا ہے کہ اس کا راز میدان کو دیکھ کر اس کے مطابق کھیلنے کی صلاحیت ہے۔روہت نے مشترکہ طور پر سب سے تیز ٹی 20 سنچری بنانے کے بعد کہاکہ میرے پاس اتنی طاقت نہیں ہے۔میں ٹائمنگ پر بھروسہ کرتا ہوں۔میرا خیال ہے کہ یہ میری طاقت بھی ہے اور کمزوری بھی۔میں میدان کو دیکھ کر اس کے مطابق کھیلتاہوں۔وہ کافی آسانی سے چوکے ،چھکے لگاتے ہیں اور کرس گیل جیسے بلے بازوں کی طرح پاور ہٹر نہیں ہیں۔لیکن ون ڈے کرکٹ میں تین ڈبل سنچری اور ٹی 20 میں دو سنچری بنانے والے واحد بلے باز ہیں۔یہ پوچھنے پر کہ کیا بڑا شاٹ کھیلنے کے لیے وہ ٹیکنالوجی میں کوئی تبدیلی کرتے ہیں تو انہوں نے کہاکہ چھ اوورز کے بعد فیلڈر بکھر جاتے ہیں۔میں دیکھتا ہوں کہ چوکے کہاں لگ سکتے ہیں میدان کے مطابق کھیلنا ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ میں میدان کے ارد گرد مارناچاہتا ہوں۔مخالف ٹیم کی طرف سے لگائی گئی فیلڈنگ میں گیپ تلاش کرنا اہم ہے۔روہت نے کہاکہ میں تمام فارمیٹس میں یہی کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔آپ صرف ایک جگہ پر نہیں مار سکتے۔اس سے آپ کی بلے بازی کو چانچنا آسان ہو جائے گا۔میدان کے ارد گرد رن بنانا ضروری ہے اور یہی میری طاقت ہے۔ان کے موجودہ فارم کو دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ ٹی 20 کرکٹ میں بھی ڈبل سنچری بنا سکتے ہیں لیکن روہت نے کہا کہ وہ اس بارے میں نہیں سوچ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں صرف رن بنانے کے بارے میں سوچ رہا ہوں۔کوئی مقصد لے کر نہیں کھیلتا۔تمام فارمیٹس میں کسی ریکارڈ تک پہنچنے کے لیے میں رنز نہیں بناتا۔

You may also like

Leave a Comment