Home قومی خبریں مودی کے نعروں پر سونیا کا طنز

مودی کے نعروں پر سونیا کا طنز

by قندیل

نئی دہلی :17؍ مارچ (قندیل نیوز)
کانگریس کی سینئر لیڈر سونیا گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سیدھا حملہ بولا اور کہا کہ ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘اور’نہ کھاؤں گا نہ کھانے دوں گا‘جیسے نعرے صرف ڈرامے تھے اور اقتدار حاصل کرنے کی چال تھی۔انہوں نے کہاکہ میں سیاست میں نہیں آنا چاہتی تھی، حالات کی وجہ سے آئی ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بہت سے ریاستوں میں حکومتیں بنائی اور ان حکومتوں کے کام نے پارٹی کو مضبوط بنایا۔انہوں نے کہا کہ منموہن حکومت میں ہم نے اپنے مقصد کے تحت کام کیا اور بہت قامیابی حاصل کی۔منموہن سنگھ کے وقت معیشت نے ترقی کی اور ترقی کی شرح اب تک کی سب اعلی سطح پر رہی۔منریگا، فوڈ سیکورٹی جیسے قانون سے کروڑوں لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی آئی۔انہوں نے الزام لگایا کہ مودی حکومت ان منصوبوں اور پروگراموں کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔سونیا نے کہا کہ کانگریس اقتدار کے غرور کے سامنے کبھی نہیں جھکے گی۔ہم مودی حکومت کی بدعنوانی کا انکشاف کر رہے ہیں۔انہوں نے کہ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘اور ’نہ کھاؤں گا نہ کھانے دوں گا‘جیسے نعرے صرف ڈرامہ تھے اور اقتدار حاصل کرنے کی چال تھی۔انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ملک کی تعمیر میں سب سے زیادہ کردار ادا کیا ہے۔اب کانگریس صدر اور ہم سب کے سامنے چیلنج آسان نہیں ہے۔ہمیں جدوجہد کرنا پڑے گا۔اور ایک سیکولر ہندوستان بنانا ہوگا۔

You may also like

Leave a Comment