نئی دہلی:09جنوری (قندیل نیوز)
دنیا میں ہندوستان کا غلبہ بڑھنے کا کریڈٹ وزیر اعظم نریندر مودی کو دیتے ہوئے وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا کہ کالا دھن، نوٹ بندی ، جی ایس ٹی، دہشت گردی کے خلاف اقدامات، غربت کے خاتمے کے اقدامات، بین الاقوامی اتحاد، بین الاقوامی یوگا دن جیسے وزیر اعظم کی پہل اس کی عکاسی کرتی ہے کہ ہم جو کہتے ہیں، وہ کرتے ہیں۔سشما سوراج نے کہا کہ دنیا میں ہندوستان کا غلبہ بڑھ رہا ہے اور اس کا کریڈٹ کسی کو جاتا ہے، تو وہ وزیر اعظم نریندر مودی کو جاتا ہے۔ہندوستان آج عالمی ایجنڈا طے کرنے والا ملک بن کر ابھرا ہے۔جب وزیر اعظم جی 20میں حصہ لینے جاتے ہیں تب کالے دھن کے موضوع کو مرکز میں رکھ کر بات کرتے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ اس بارے میں صرف کہہ کر نہیں آتے بلکہ جب گھر لوٹ کر آتے ہیں تب نوٹ بندی، جی ایس ٹی جیسی پہل کا فیصلہ کرتے ہیں اور دنیا کو یہ دکھاتے ہیں کہ ہم جو کہتے ہیں، وہ کرتے بھی ہے۔سشما نے کہا کہ وزیر اعظم جب ہیمبرگ جاتے ہیں تب دہشت گردی سے کس طرح لڑا جائے، اس بارے میں 11 نکاتی ایجنڈا پیش کرتے ہیں۔اقوام متحدہ میں جب پائیدار ترقی ہدف (ایس ڈی جی ) پر بولنے جاتے ہیں تب غربت کے خاتمے کے موضوع کو سامنے رکھتے ہیں۔اس کے علاوہ بھی وزیر اعظم نے بین الاقوامی اتحاد، بین الاقوامی یوگا دن جیسے پہل کو آگے بڑھانے کا کام کیا۔
مودی کی وجہ سے عامی سطح پرہندوستان کاوقاربڑھا: سشماسوراج
previous post